اشتہار

’نیب لفظ بہت بدبودار ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیب کا لفظ بہت بدبودار لفظ ہے بے رحمانہ احتساب نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے نیب ہمیشہ سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے ہمارے قائدین کیخلاف جھوٹ پرمبنی مقدمات پنجاب میں بنائےگئے۔

طاہر بزنجو نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے بے رحمانہ احتساب نہیں ہونا چاہیے توقع ہے 11تاریخ کو انتخابات ہوں گے انتخابات دھاندلی زدہ ہوئےتومزیدمعاشی عدم استحکام آئےگا۔

- Advertisement -

ایوان بالا (سینیٹ) میں قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
اجلاس میں آرڈیننس کو 120 دن کیلیے توسیع دینے کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

اس پر سینیٹر علی ظفر نے اظہارِ خیال کیا کہ نیب کی ترامیم پر 15 رکنی سپریم کورٹ کا بینچ بیٹھا، ایک چیز کو دوبارہ کیوں منظور کرنے جا رہے جس کو سپریم کورٹ غیر قانونی قرار دے چکی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے ہمارے پاس غلط قانون پاس کر کے نہ آئیں، جو قانون غیر آئینی ہو چکا اس کو ہم کیوں کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں