جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

نائلہ جعفری کی امداد، ایوانِ صدر سے 10 لاکھ روپے کا چیک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کے علاج و معالجے کے لیے ایوان صدر نے 10 لاکھ روپے کا جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں کینسر کے مرض میں مبتلاء اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے پیسوں کی مدد کی اپیل کے بعد ایوانِ صدر میں فنکاروں سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ پیش ہونے کے بعد ایوانِ صدر کی جانب سے اداکارہ کے علاج و معالجے کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک جاری کردیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق نائلہ جعفری کے مختلف ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

naila-jaffery

قبل ازیں اداکارہ کو طبیعت کی خرابی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر امداد کی اپیل کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں پیسوں اور بلڈ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے نائلہ جعفری اب تک مختلف ڈراموں میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے تاہم ایک برس قبل طبیعت ناساز ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی تھی جن میں اداکارہ کو کینسر کی تشخیص کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں