اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

قومی ٹیم پر تنقید، نجم سیٹھی دفاع میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر نجم سیٹھی ٹیم کے دفاع میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں، کوئی گروپنگ کی بات کررہا ہے تو کوئی پلیئرز اور مینجمنٹ پر تنقید کررہا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اور نسیم شاہ چیمپئن کرکٹرز ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ قابل ٹیم مینجمنٹ کام کررہی ہے۔‘

- Advertisement -

نجم سیٹھی نے کہا کہ ’پاکستانیوں، حرف نفی پھیلانے کی بجائے ٹیم کو سپورٹ کریں۔‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

ایشیا کپ کا فائنل کل سری لنکا اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں