منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کا نندی پور پراجیکٹ کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے نندی پور پراجیکٹ کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ رینٹل پاور کیس میں راجہ اشرف کیخلاف ایک اور ریفرنس تیارکر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں کیا کیا ہیرا پھیریاں ہوئی اور کس نے کتنا مال بنایا، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے معاملہ ایوان میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا، پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا داخل کرائی تو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ذمہ داروں کو سزا دلوانے میدان میں کود پڑے۔

دوسری جانب سمندری پاور پراجیکٹ میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں راجہ پرویزاشرف سمیت بارہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا،  عدالت نے سابق وزیراعظم کو طلبی کا سمن جاری کردیا۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں