12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

1971 میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان

اشتہار

حیرت انگیز

1971 میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتی ہے جس میں بہاریوں پر ظلم کی ایک داستان رقم کی گئی۔

خطے میں  دہشتگردی پھیلانے اور دہشتگر دتنظیموں کی پشت پناہی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور 1971 میں بھی بھارت نے مکتی باہنی  دہشتگرد تنظیم کو محب وطن پاکستانیوں کیخلاف حملوں میں استعمال کیا۔

1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتی ہے جس میں دہشتگرد مکتی باہنی نے بہاری کمیونٹی کے محب وطن پاکستانیوں پر وہ مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔

- Advertisement -

بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ممتاز انصاری بھی ان متاثرہ پاکستانیوں میں سے ہیں جنہوں نے پاکستان کی عزت و عظمت کے لیے اپنا سب کچھ لٹا دیا۔

ممتاز انصاری کہتے ہیں کہ بھارت نے روز اول سے ہی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور 1971 میں اس کا کردار بہت منفی رہا۔ 1971 کی جنگ میں بنگالی اور بہاری برادری پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاری اور مشرقی پاکستان کے لوگوں کو معلوم تھا کہ پاک فوج نے انکی حفاظت کے لئے اپنی جان، مال اور عزت سب داؤ پر لگادیا، مکتی باہنی کے دہشتگردوں  نے بہاریوں سے زبردستی "جے بنگلا” کے نعرے لگوائے۔ بہاریوں کے "جے بنگلا” نہ بولنے پر مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے ان کے منہ میں جلتے ہوئے انگارے ڈال دیے۔

ممبر بہاری کمیونٹی کے مطابق بھارت نے اپنے جرائم اور کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے الزام پاک فوج پر لگادیا، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے انہوں نے کبھی بہاریوں پر ظلم نہیں کیا، میں چشم دید گواہ ہوں کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہماری عزت و آبرو کی حفاظت کی اور لوگوں کی جانیں بچائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں