بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

نوال سعید کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں واشنگٹن میں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنی کشتی کو قطار میں لگائیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں