ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر جس میں انہیں پھول تھامے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’رات ٹھنڈے ہورہی ہے اور میں نہیں جانتی کہ میرا تعلق کہاں سے ہے۔‘

- Advertisement -

نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ’گل زیب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

’جانِ جہاں‘ کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آصف رضا میر، مریم نفیس، سویرا ندیم، رضا تالش، نور الحسن، حارث وحید ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

نوال سعید نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں