23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

گرفتاری سے بچنے کے لئے توشہ خانہ کیس میں بھی نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں بھی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں بھی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی۔

نواز شریف کے توسط سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا
کی گئی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالت کے روبرو سرنڈرکرنا چاہتے ہیں ، نواز شریف کے دائمی وارنٹ چوبیس اکتوبر تک کیلئے معطل کئے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کو پیش ہوکر دستیاب سہولت سے مستفید ہونے کا موقع دیاجائے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست کل سماعت کیلئےمقرر کئے جانے کا امکان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں