تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’کوہلی‘ گرفتار، گھر سے منشیات برآمد

ممبئی: بھارت کی انسداد منشیات فورس نے بالی ووڈ اداکار کے گھر  پر چھاپہ مار کر منشیات برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس (نارکوٹکس کنٹرول بیورو– این سی بی) نے ریاست مہاشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں اداکار ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ممبئی میں واقع گھر میں چھاپے کے دوران این سی بی اہلکاروں نے منشیات برآمد کی، جس کے بعد ارمان کوہلی کو  گھر میں موجود دفتر سے گرفتار کر لیا گیا۔

این سی بی حکام کے مطابق منشیات برآمد ہونے کے بعد اب ارمان سے تفتیش کی جائے گی اور انہیں تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: منشیات کے استعمال کا الزام، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ منشیات سمیت گرفتار

انسداد منشیات فورس کے ضلعی ڈائریکٹر  سمیر وان کیڈے نے اداکار کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ممبئی میں این سی بی کے دفتر میں منتقل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں این سی بی نے جمعے کے روز  اداکار گرو ڈکشت کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی بی کے مطابق اداکار کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -