ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نیتو چندرا امریکا میں ’’امراؤ جان ادا‘‘ کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ نیتو چندرا سریواستو امریکا کے 10 شہروں میں ’امراؤ جان ادا‘ کا کردارپیش کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے نیتو چندرا سریواستو ان دنوں میوزیکل ڈرامہ امراؤ جان ادا کے حوالے سے شمالی امریکہ کے دورے پر ہیں، یہ ڈرامہ مرزا ہادی رسوا کے ناول پر مبنی ہے، جس کی ہدایت کاری راجیو گوسوامی اور اس کی موسیقی خیام اور سلیم سلیمان نے دی ہے۔

- Advertisement -

اس ڈرامے میں اداکارہ نیتو چندرا سریواستو امراؤ جان ادا کے کردار کو 10 شہروں میں گلوبل اسٹیج پر پرفام کرتی نظر آئیں گی۔

 نیتو چندرا سریواستو نے اپنے سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر انہوں نے لکھا کہ میں اس کے حوالے سے کافی پرجوش ہوں، یہ میرے لئے جتنا سنسنی خیز ہے اتنا ہی اعصاب شکن بھی ہے۔

یہ تقریب رواں سال اپریل کے مہینے میں امریکا کے 10 شہروں میں منعقد کیا جائے گا، شو کا دورانیہ 2 گھنٹے 20 منٹ ہوگا اور ہر شہر میں 3 شوز منعقد کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں