13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نیتن یاہو نے غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقوں کے کنٹرول کی خواہش ظاہر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقوں کے کنٹرول کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں قتل عام کے بعد بلی تھیلے سے باہر آ گئی، اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقوں کو تل ابیب کے کنٹرول میں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہونا چاہیے، انھوں نے یہ پیشنگوئی بھی کی کہ علاقے میں جنگ ’’مزید کئی مہینے‘‘ چلے گی۔

- Advertisement -

نیتن یاہو نے یہ تبصرہ ایک نیوز کانفرنس میں کیا جہاں انھوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ جاری رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا ’’فلاڈیلفی کوریڈور یا اگر زیادہ درست طریقے سے کہا جائے تو (غزہ کا) جنوبی اسٹاپ پوائنٹ ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے، اسے بند ہونا چاہیے، یہ واضح ہے کہ کوئی دوسرا انتظام اس علاقے میں عسکریت پسندی کے خاتمے کو یقینی نہیں بنائے گا۔‘‘

ہفتے کے روز اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کے 13 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے، نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک خصوصی نیوز کانفرنس کی، جس میں انھوں نے حماس کو ختم کرنے اور غزہ میں قید تمام اسرائیلیوں کو واپس لانے کا عزم دہرایا۔

قائد اعظم آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ کھڑے تھے: حماس ترجمان

واضح رہے کہ سات اکتوبر کے حماس حملے کے بعد سے غزہ کے رہائشی علاقوں پر صہیونی فورسز کی جانب سے 86 ویں دن بھی وحشیانہ بمباری جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 165 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جس سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 21,672 ہو گئی ہے، جب کہ 56,165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہیدوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، جس پر عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں