اشتہار

شارجہ: مسجد کے باہرنومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہونے والے والدین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں مسجد کے دروازے سے ملنے والی نو مولود بچی کے والدین کو پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے القاسمیہ میں ایک مسجد کے دروازے کے باہر نمازِ فجر کے وقت ایک پانچ روز کی بچی ملی جسے رات کے اندھیرے میں کوئی دروازے کے قریب رکھ گیا تھا۔

نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد آئے ایک ایشیائی نمازی نے جب بچی کے رونے کی آواز سنی تو اس کی جانب متوجہ ہوا‘ دروازے کے قریب ہی ایک گتے کے ڈبے میں اسے یہ معصوم بچی ملی ‘ جسے کمبل میں اچھی طرح لپیٹا گیا تھا اور دودھ کے ساتھ اس کی بنیادی ضرورت کی کچھ چیزیں بھی ڈبے میں موجود تھیں۔

- Advertisement -

بچی اپنے نقش و نگار سے کسی ایشیائی خاندان سے متعلق لگتی ہے ‘ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنس مسجد پہنچ گئے اور بچی کو القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے نومولود بچوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد بچی کے والدین کا سراغ کھوج نکالا ہے اور ان کوحراست میں لے کر مقدمہ عدالت میں پیش کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بچی کے والدین کی شناخت اور اس طرح بچی کو مسجد کے باہرچھوڑے جانے کی تاحال کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے اور معاملہ عدالت کے فیصلے پر چھوڑدیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں