تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

بٹ کوائن کے مقابلے میں نئی ڈیجیٹل کرنسی

برسلز: یورپی ممالک بٹ کوائن کے متبادل کے طور پر نئی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی بڑھتی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی ممالک کے مختلف بینکس اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بٹ کوائن کے مقابلے میں ڈیجیٹل یورو، یو آن یا ڈالر متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اقتصادی قوت جرمنی، یورپین سنٹرل بینک کی ضمانت سے ڈیجیٹل یورو متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، ڈیجیٹل یورو کو کمرشل بینکوں کے مقابلے میں زیادہ تحفظ ملے گا۔ تاہم نئی ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بٹ کوائن دے کر نئی گاڑی کے مالک بن جائیں، کمپنی کے مالک کا اعلان

خیال رہے کہ بٹ کوائن کے متعارف ہونے کے 13 سال بعد اس کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ 20 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، ایک بٹ کوائن کی قدر 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب برطانیہ بھی بٹ کوائن کے متبادل کے طور پر ‘برٹ کوائن’ لانے پر غور کررہا ہے۔

Comments