اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

نئی اسکیم شروع: پاکستان کو 12 کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی بچت ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کیلئے نئی ٹریڈنگ اسکیم پر عمل شروع ہو گیا۔

اسکیم کے تحت پاکستان کو ٹیرف کی مد میں 12 کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔ پاکستان برطانیہ کو 94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکے گا۔

برطانیہ سے مزید 156 مصنوعات پر ٹیرف ہٹانے اور سہولت ملنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں تجارت کا موجودہ حجم 4.4 ارب پاؤنڈ ہے نئی اسکیم کے تحت پاکستان سمیت 64 ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

برطانوی وزیر برائےبین الاقوامی تجارت نے ایتھوپیا کے دورے کے دوران اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ پاکستان سمیت دیگرممالک کوبرطانیہ کےٹریڈسینٹر کے ذریعے عالمی تجارتی نظام میں شمولیت کاموقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں