جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کا نیا انداز، دیکھنے والے حیران!

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا سعودی شاہی خاندان اور حکومتی اراکین کو مخصوص عربی لباس ’’بشت‘‘ میں دیکھنے کی عادی ہے لیکن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نئے انداز کو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نئے حلیے میں تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی خاندان اور حکومتی اراکین اپنی نشست وبرخاست میں اور عوامی سطح پر ہمیشہ عرب کے مخصوص لباس ’’بشت‘‘ میں دیکھے گئے ہیں اور دنیا ان کو اس انداز میں دیکھنے کی عادی ہوگئی ہے اور اسی روایت کو سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بھی قائم رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم سعودی عرب کو ترقی کی نئی منازل پر گامزن کرنے والے شہزادہ محمد بن سلمان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی جب کہ جو بھی ان کا یہ انداز دیکھ رہا ہے خوشگوار حیرت کا شکار ہوئے بغیر نہیں رہ پا رہا۔

سعودی ولی عہد نے حال ہی میں اپنے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین ممالک کی ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سعودی ولی عہد مصری صدر کے برابر میں کھڑے ہیں اور روایتی عرب لباس کے بجائے سفید شرٹ، ہلکی سرمئی پینٹ اور بھوری بیلٹ اور جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو دیکھنے والے صارفین پہلی نظر میں تو سعودی ولی عہد کو پہچان نہیں سکے پھر کچھ دیر غور کرنے کے بعد ان کو سمجھ آیا کہ مصری صدر کے ہمراہ یہ شخص کون ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان 1985 میں متحدہ عرب امارات کی ریاست الریاض میں پیدا ہوئے اور گزشتہ سال ماہِ ستمبر میں ان کو سعودی عرب کا وزیرِ اعظم منعقد کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں