ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، وہ بینظیر بھٹو کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، یہ خبر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے تین کلو ہے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

- Advertisement -

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لیں، یاد رہے کہ انہوں نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔

سینتیس سالہ جیسنڈا آرڈرن نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دنیا کی پہلی خاتون نہیں جو کام بھی کرتی ہیں اور بچے بھی پیدا کریں گی بلکہ ان سے پہلے بھی کئی خواتین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بچوں کو جنم دیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 سال قبل بینظیر بھٹو وہ پہلی وزیر اعظم تھیں جو اس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں، بینظیر بھٹو نے بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں