واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے چچا ٹرمپ کے دور صدارت کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میری ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے خاتمے پر کہا ہے کہ جب تک بائیڈن حلف نہیں اٹھا لیتے تب تک مجھے چین نہیں آئے گا، ٹرمپ اب بھی تفریق پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
میری ایل ٹرمپ نے کہا ٹرمپ نے آج تک اپنی ہار قبول نہیں کی نہ وہ ایسا کریں گے، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے کسی گولی سے خود کو بچایا ہے۔
میری نے ٹرمپ کو دفتر کے لیے ان فٹ اور ملکی قیادت کے لیے درکار ہنر سے خالی قرار دیا، اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو بائیڈن کے حلف اٹھانے تک انھیں چین نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ سائیکولوجسٹ میری نے ٹرمپ سے متعلق کئی انکشافات پر مبنی ایک کتاب بھی گزشتہ سال شائع کی تھی، وہ صدر ٹرمپ کی سخت ناقد رہی ہیں۔
میری نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے آخری دن سے متعلق کہا کہ غالباً یہ ان کی زندگی کا بد ترین دن ہے، کیوں کہ ان انتظامیہ کا اس طرح شرم ناک انجام ہوا ہے۔
انھوں نے کہا جب وہ آفس چھوڑ کر جائیں گے تو ان کا چہرہ دیکھنے کے لائق ہوگا کیوں کہ مفت گالف کھیلنا ختم ہو جائے گا، چاپلوسی کرنے والا کوئی نہیں رہے گا، میڈیا اٹینشن ختم ہوگا، سوشل میڈیا بھی ختم ہو جائے گا کیوں کہ مجھے دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی جب فیس بک اور ٹویٹر اپنے فیصلے تبدیل کریں گے، اور بہت سارے قانونی پریشانیاں الگ سے سامنے آئیں گی۔