14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: دریا سے پکڑی گئی 9 فٹ لمبی ’’کیٹ فش‘‘، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایک شکاری نے اٹلی کے سب سے طویل دریا سے 9 فٹ لمی کیٹ فش کا شکار کیا جو اب تک سب سے بڑی کیٹ فش شکار کا عالمی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے علاقے میں بہتے اٹلی کے سب سے بڑے دریا سے اکثر نایاب شکار ملتے رہتے ہیں جیسا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑے مگرمچھ کو پکڑا گیا ہے مگر حال ہی میں ایک شکاری نے کیٹ فش کا شکار کیا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی کیٹ فش ہوسکتی ہے۔

الیسانڈرو بیانکارڈی نامی شکار جب مچھلی کے شکار کے لیے دریا پر گیا ہوگا تو اس کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا کہ وہ ایک کارنامہ انجام دے دے گا۔

- Advertisement -

شکاری نے جب دریا میں ڈور ڈالی تو اس کو شکار کے پھنسنے کا 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ جب ڈور میں ہل جل ہوئی اور اس نے شکار کو کنارے پر لانے کے لیے ڈوری کھینچی تو پہلے اسے دقت کا سامنا کرنا پڑا پھر زور لگا کر جب شکار کو پانی سے باہر نکالا تو خود حیرت زدہ رہ گیا کہ اس نے ایک دیوہیکل کیٹ فش کا شکار کرلیا تھا۔

الیسانڈرو نے بتایا کہ اس کو تنہا اتنا بڑا شکارکرنے کی توقع نہیں تھی۔ مچھلی 9 فٹ طویل ہے اور امکان ہے کہ الیسانڈرو کا کیٹ فش پکڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہو۔

بعد ازاں شکار کی گئی اس دیو ہیکل کیٹ فش کو شکاری نے واپس دریا میں چھوڑ دیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں