اشتہار

ڈیجیٹل مردم شماری: پیپلزپارٹی نے وفاق سے اہم مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاق کی اہم اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج قبول نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کراچی کی نجی ہوٹل میں ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اے پی سی میں سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے نمائندوں سمیت مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

- Advertisement -

اے پی سی کے اختتام پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر بے شمار خدشات ہیں، گھر شماری اور مردم شماری کے لئے وقت بہت کم دیا گیا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ غیر ملکی تارکین وطن کو الگ خانےمیں رکھاجائے موجودہ ڈیجیٹل مردم شماری میں شناخی کارڈ کی شرط ختم کردی گئی ہے، شناختی کارڈ کی شرط ختم ہونے کے بعد کیسے پتہ چلےگا کون تارکین وطن ہے؟۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کا وقت بڑھا کر سندھ کو درست گنا جائے ہم نے اپنی تجاویز بھی وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہیں اور انہیں کہا کہ سنگین معاملے پر وفاق سے بات کریں اگر ہمارے خدشات ختم نہیں کئےگئے تو سندھ مردم شماری کےنتائج قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ 4 اپریل کو اختتام پزیر ہوگا،پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل طریقہ کار سے یہ قومی مہم ادا کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں