بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

خبردار! بچوں کی بیماری پر اب آفس سے چھٹی نہیں ملے گی

اشتہار

حیرت انگیز

وہ والدین جو بچوں کی بیماری پر دفتر سے چھٹی کر لیتے ہیں ان کے لیے بری خبر ہے کہ اب ایسی چھٹی پر انکے خلاف کارروائی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک دفتر نے بچوں کی بیماری پر والدین کے چھٹی لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک میمو وائرل ہوا ہے جس میں کمپنی یا دفتر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ملازمین کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ اگر انہوں نے چھٹی کے لیے بچوں کی طبیعت خرابی کا عذر پیش کیا تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

پوسٹ کیے گئے میمو میں کہا گیا ’تمام ملازمین توجہ فرمائیں: دفتر سے چھٹی کرنے کے لیے بچے کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا اور ایسا کرنے کی صورت میں انضباطی کارروائی ہوگی۔ ہم آپ کے بچوں کو ملازم نہیں رکھتے، ان کی طبیعت کی خرابی آپ کے لیے چھٹی کا عذر نہیں ہے۔ گو ٹیم!‘

اس میمو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ملازمین کے حقوق سے متعلق ایک بحث شروع ہوگئی ہے اور صارفین اپنی اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بیشتر نے اس میمو کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں