منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے تاہم مزید مسافر اور فریٹ ٹرینیں بھی نجی شعبہ کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ ہے نہ تجویز زیر غور ہے البتہ شالیمار ایکسپریس 66 کروڑ کی بجائے 1 ارب 80 کروڑ روپے میں نجی شعبہ کو دے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید مسافر اور فریٹ ٹرینیں بھی نجی شعبہ کے حوالے کرنے کی تجویز زیر غور ہے، عدالت سے درخواست کی کہ رائل پام کے معاملے میں انصاف دلایا جائے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رائل پام کا معاہدہ ریلوے نے منسوخ کیا جبکہ مینجمنٹ ابھی نجی انتظامیہ کے پاس ہے، جو آمدنی کا سب کچھ خود وصول کر رہی ہے۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے ڈیفالٹرز موجیں کر رہے ہیں اور محکمہ عدالتی کٹہرے میں کھڑا ہے، نیب بزنس ایکسپریس کے نادہندگان کیخلاف تحقیقات تیز کرے اور بقایا جات دلائے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈیفالٹر کو ریلوے کے ٹینڈر میں حصہ لینے کی اجازت نہیں، شالیمار ایکسپریس میں ریلوے ملازمین کا کوٹہ ہو گا لیکن صحافیوں کا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں