منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

اننگز جلد ڈکلیئر کرنے پر پچھتاوا نہیں، موقع آیا تو پھر ایسا ہی کروں گا، بین اسٹوکس

اشتہار

حیرت انگیز

بین اسٹوکس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود پہلی اننگز جلد ڈکلیئر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، بلکہ ان کا کہنا ہے کہ مسقتبل میں موقع آیا تو پھر ایسا ہی کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے قریب آکر شکست کے بعد کہا کہ کوئی بھی بیٹسمین نہیں چاہے گا کہ دن کے آخری 20 منٹ میں اسے بیٹنگ کرنی پڑے، کیا پتا کہ ان 20 منٹس کے دوران جوئے روٹ اور جیمز اینڈرسن آئوٹ ہو جاتے۔

وہ اسے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے تھے کہ دن کے آخری 20 منٹ میں آسٹریلین بیٹسمینوں پر دباؤ ڈال کر ان کی وکٹ حاصل کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مستقبل میں بھی اس طرح کا اقدام کرتی رہے گی۔

- Advertisement -

پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کا اسکور 393 رنز اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، جوئے روٹ 118 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے مگر بین اسٹوکس نے پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی دن انگلینڈ کی جانب سے جلد اننگز ڈکلیئر کرنے کے باوجود اختتامی لمحات میں آسٹریلین اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر اپنی وکٹیں بچانے میں کامیاب رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں شاندار سنچری جبکہ دوسری میں نصف سنچری بنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں