بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

نگراں وزیر اعلی بلوچستان کی نامزدگی بدستور تعطل کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاق اور سندھ میں نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے تقرر ہوچکے تاہم بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی بدستور تعطل کا شکار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا عہدہ سنبھال لیا جب کہ سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالقیوم باقر آج حلف اٹھا لیں گے لیکن بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی بدستور تعطل کا شکار ہے اور ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے علی مردان کے بطور نگراں وزیراعلیٰ نامزدگی کی تقرری پر مقررہ وقت تک دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گزشتہ شب بھی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن کے درمیان بیٹھک ہوئی تاہم ایک گھنٹے سے زائد وقت کے مذاکرات کے دوران اپوزیشن وزیراعلیٰ کو قائل نہ کر سکی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر آج اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اس پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کیلیے تین دن ہوں گے۔

اگر مجوزہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی تین روز تک نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر فیصلہ نہ ہوا تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا اور وہ دو دن میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں