جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

زلفی بخاری، اعظم سواتی، فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آج آخری روز ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے این اے 50 اسلام آباد پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے،  زلفی بخاری نے وکلا، تائید و تجویز کنندہ کو حراست میں لینے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این اے 15 مانسہرہ میں اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، نواز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے۔

- Advertisement -

سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر این اے 71 سیالکوٹ میں عثمان ڈار کی والدہ اور اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

ریحانہ ڈار اور عروبہ ڈار نے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے۔

بدین میں این اے 223 سے فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا اور حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ڈی آر او آفس کا کہنا ہے مرزا فیملی نجی بینک کی 21 کروڑ 19 لاکھ روپے کی ناہندہ ہے،  اسٹیٹ بینک رپوٹ کی روشنی میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

این اے 209 سانگھڑ میں جی ڈی اے کے امیدوار محمد خان جونیجو کے کاغذات تاحیات نااہلی کے باعث مسترد کردئے گئے۔

پی کے 26 بونیر پر 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے جس میں پی ٹی آئی کے سالار جہان، اے این پی کے شجاعت علی خان اور شیر رحمان شامل ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے کاغزات پر عائد اعتراض کا فیصلہ آج  سنایا جائے گا، ن لیگ کے امیدوار نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات پر اعتراض عائد کیا تھا، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دو روز قبل فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں