ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نور بخاری کا ماہرہ خان کو اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے نامور اسٹار ماہرہ خان کو اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

چند روز قبل ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کرنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہنا پڑا اور اس سے نمٹنے کیلیے طویل عرصے تک ادویات کا استعمال کیا۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے انٹرویو کے کلپ پر کمنٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’اللہ کی طرف لوٹ آؤ۔‘

- Advertisement -

سابق اداکارہ نے مزید لکھا کہ جب آپ کو اس قسم کا احساس ہو رہا ہو تو روح کو جڑنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وقت ہے کال ریسیو کرنے اور اپنا راستہ بدلنے کا، اللہ آپ کی تکلیف کو دور کرے۔

ماہرہ خان نے انٹرویو میں کیا کہا؟

ان کا کہنا تھا کہ ’ائیس‘ فلم کے بعد ملنے والے ردعمل کے بعد ڈپریشن شروع ہوا، میرے لیے وہ مشکل ترین وقت تھا، جب بھارتی نیوز چینلز میں اپنی تصاویر اور خبریں دیکھتی تھی تو اندر بے چینی اور اضطراب بڑھنے لگتا تھا۔

ماہرہ خان کے مطابق ایک دن اتنا ذہنی دباؤ برداشت کرنے کے بعد انہیں ایک پینک اٹیک ہوا جس کے بعد سے ان کی تھراپی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپریشن اتنا شدید تھا کہ وہ ایک ماہر نفسیات کے پاس جاتی دوسرے کے پاس جاتیں مگر ان کی ذہنی حالت میں کسی بھی طور بہتری نہیں آرہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں