اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سجل علی اور عمران عباس ‘ پہلی بار مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل نور العین کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے ‘ عنقریب پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والےانٹرٹینمنٹ چینل آروائی ڈیجیٹل پر ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ سیجا ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض مشہور ومعروف ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ انجام دے رہے ہیں‘ یہ ڈرامہ ایڈیسن ادریس مسیح کے زورِ قلم، کا نتیجہ ہے جن کا تحریر کردہ ایک اور ڈرامہ ’غیرت‘ اس وقت اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہورہاہے۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں سجل علی ‘ عمران عباس‘ مرینہ خان اور عفت عمر شامل ہیں، یہ پہلا موقعہ ہے کہ عمران عباس اور سجل علی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

ڈرامے کہانی خضر ( عمران عباس ) اور نور( سجل علی) نامی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے اور عشق و وفا اور خاندانی اقدار کا حسین امتزاج اس ڈرامے میں ناظرین کو نظر آئے گا۔

یہ ڈرامہ آج کی نسل کی نفسیات سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا مرکزی خیال جلد بازی میں کیے گئےفیصلے اور ان پر عمر بھر کے پچھتاوے کے گرد گھومتا ہے۔


ڈرامے کی کاسٹ ان دنوں لاہور میں شوٹنگ میں مصروف ہے اور یہ ڈرامہ رواں سال کے اواخر میں اے آروائی ڈیجیٹل کے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں