اشتہار

وارننگ کے بعد شمالی کوریا نے میزائل فائر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا اور امریکا کی اعلان کردہ مشترکہ فوجی مشقوں سے قبل شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔ یہ میزائل شمالی کوریا کی جانب سے مشترکہ مشقوں کو روکنے کے انتباہ کے بعد داغا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اسے پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے دور پانیوں کی طرف ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ جمعرات کی شام تقریباً 6 بجکر 20 منٹ پر مغربی ساحلی شہر نمپو کے قریب سے میزائل فائر کیا گیا تاہم فوری طور پر اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ میزائل نے کتنی دور تک پرواز کی۔

امریکی اقدام پر شمالی کوریا کا ’جوابی وار‘

- Advertisement -

یہ اقدام شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ کے منگل کو خبردار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ وارننگ میں کہا گیا تھا کہ ان کا ملک امریکا اور جنوبی کوریا کے خلاف "فوری اور زبردست کارروائی” کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکا اور جنوبی کوریا 13 مارچ سے شروع ہونے والی کم از کم 10 دنوں تک بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کریں گے جنہیں "فریڈم شیلڈ” مشق کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں