شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز متعارف کرادی ہے، جسے شمالی کوریا کی ایک تاریخی شخصیت کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
آبدوز کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ موجودہ آبدوزوں کو بھی جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزوں میں تبدیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز شمالی کوریا کی بحریہ میں اپنا جنگی زیر سمندر مشن انجام دے گی۔
صدر کم جونگ ان نے بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ آبدوز نمبر 841 کو شمالی کوریا کی ایک تاریخی شخصیت کے نام پر ہیرو کِم کن اوک کا نام دیا گیا ہے۔