10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا ثمر، ناروے جانے والوں کے لئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا، لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے سے طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا ثمر سامنے آگیا ، ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

ناروے پولیس سیکیورٹی سروس کی رپورٹ میں لسٹ سے نکالنے کااعلان کیا گیا ، رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے جاری کی۔

- Advertisement -

جس میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور دیگر ممالک کو لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا اور لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے سے طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

لسٹ میں نام ہونےکی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں