ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن، ایف آئی اے ودیگر کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ، سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے 5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ، سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں دستاویز طلب نہ کرنے کیخلاف 2 درخواستوں پر نوٹس جاری کیے جب کہ جج سے منسوب فیس بک پوسٹ کی تحقیقات اور کیس منتقلی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ درخواستوں پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کیا اور سائفر معاملے میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

سائفر انکوائری کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جب کہ مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر بھی ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے پانچوں مقدمات پر آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں