اشتہار

ناکام جی 20 اجلاس: بھارت نے ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت نےجی ٹوئنٹی اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پرڈالناشروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع راجوڑی سیکٹر میں فوجی ٹرک میں آگ لگی تھی، فوجی ٹرک میں آگ آسمانی بجلی گرنےسےلگی جس کے نتیجے میں 5 فوجی مارے گئے تھے۔

شام چھ بجے بھارتی فوج نے حادثے کو گرینیڈ حملہ قرار دیا اور بھارتی میڈیا،سابق اہلکاروں،مودی نوازصحافیوں نےواقعےکو دہشت گرد حملہ قرار دیا جبکہ بعض ریٹائرڈ افسران اورتجزیہ نگاروں نے تواعلانیہ پاکستان پرالزام لگاناشروع کردیا۔

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں امن کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے بیشترممالک نےاجلاس میں شرکت سےانکارکیا تھا، کئی ممالک کے انکار پر مودی سرکاردباؤکاشکارتھی جبکہ جی ٹوئنٹی اجلاس میں کشمیریوں کی جانب سےاحتجاج اورہڑتال کے بھی خدشات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ، 5 ہلاک

جنگی جنون میں مبتلابھارت کو پاکستان کی جانب سےامن کی پیشکش ایک آنکھ نہ بھائی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ایس سی اواجلاس میں ممکنہ شرکت نے بھی بھارتی کوششوں پرپانی پھیردیا۔

ادھر ماہرین کا کہناہے کہ بادی النظرمیں راجوڑی واقعہ بھی پلوامہ طرزکا خود ساختہ حملہ لگتاہے، خود ساختہ راجوڑی واقعےکامقصدجی ٹوئنٹی اجلاس کوسرینگرسےمنتقل کرناہے، واقعےکوجوازبناکر بھارت پاکستانی وزیرخارجہ کی شرکت سےمعذرت کرسکتاہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں