منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

درخت کاٹنے کے دوران مزدور کی دردناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں ایک مزدور درخت کاٹتے ہوئے اچانک موت کے منہ میں چلا گیا، وہاں گزرنے والی بجلی کی تار نے اسے سنبھلنے کا بھی موقع نہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک علاقے میں گزشتہ روز ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ جان کر سب حیران رہ گئے۔

مقامی علاقے کا رہائشی عبد الرشید گنائی ولد عبدالکریم گنائی درخت سے لکڑی کاٹ رہا تھا کہ اور اس درخت کے پاس ہی بجلی کا تار بھی موجود تھا۔

- Advertisement -

اس کا ہاتھ بجلی کے تار پر اس وقت لگ گیا جب وہ درخت کاٹ رہا تھا، عینی شاہد کے مطابق اس کو بجلی کا کرنٹ اس قدر زور دار لگا کہ چالیس سالہ عبد الرشید کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بڈگام پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں لاش کو مزید اور لازمی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں میں کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے اس کی بڑی وجہ وادی میں آج بھی کئی ایسے دیہات ہیں جہاں بجلی کے کھمبے انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں اور بعض مقامات پر بجلی کی تاریں عارضی کھمبوں اور سرسبز درختوں کے ساتھ باندھ دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں