19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

آفیشل سیکریٹ ایکٹ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے قانون بننے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل قانون کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، ایکٹ کے قانون بننے کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن پر 18 اگست کی تاریخ درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدرکی جانب سے بل کی توثیق ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاری بیان میں صدر علوی کا کہنا تھا کہ اللّٰہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

صدر کے مطابق میں ان بلز سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنے عملے کو کہا کہ بل کو بغیر دستخط کے واپس بھیجیں، میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں