12.1 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

عمانی عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمانی زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے مدینہ منورہ کی زیارت اور عمرے کے لیے ایئرپورٹس، بندرگاہوں او بری سرحدی چوکیوں کے راستے سال بھر مملکت میں داخلے سہولت فراہم کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمان سے آنے والے زائرین نسک ایپ کے ذریعے عمرہ اور ریاض الجنہ کا پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

عمانی زائرین ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 روز کے لیے ایک ویزے پر کئی بار مملکت آسکیں گے۔ عمانی زائرین کو سعودی وزارت نے نسک ایپ کے ذریعے ویزے کے اجرا اور ویزے میں ایک سال تک توسیع کی سہولت دی ہے۔

- Advertisement -

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمانی شہری ہر طرح کے ویزے پر نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کراسکیں گے، عمانی زائرین کے لیے مکمل انشورنس کی قیمت 87.4 ریال سے کم کرکے 64.8 ریال کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ سال ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں ریکارڈ تعداد ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے جو 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زائد ہے۔

مکہ میں موسلا دھار بارش، عمرہ زائرین کے طواف جاری رکھنے کے روح پرور مناظر

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج وعمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔ اس سے قبل 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین (لگ بھگ 85 لاکھ) تھی اور یہ ریکارڈ گزشتہ سال ٹوٹ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں