جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، آج کا صدارتی الیکشن کالعدم ہوناچاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں محمود اچکزئی کو ووٹ دیں گے، مخصوص نشستوں کے فیصلے تک انتخاب ملتوی کرنے چاہیے تھے۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کہ فارم47 کےتحت ہیراپھیری کرکے یہ لوگ اسمبلی پہنچے، پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیاں ادھوری ہیں، الیکشن غیرآئینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج یہاں سوکالڈصدارتی انتخاب ہورہا ہے ، نام نہاد صدارتی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ہاؤس مکمل نہیں ہے۔

عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ آج کا الیکشن آصف علی زرداری کاکالعدم ہوناچاہئے، آصف زرداری ضعیف العمرشخص ہیں،بیمار ہیں، اس منصب کیلئےذہنی طور پر فٹ شخص ہونا چاہئے۔

انھوں نے بتایا کہ محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن سےدرخواست کی،مانی نہیں گئی، وزیراعظم کاالیکشن بھی نام نہادتھا،ملک میں قانون کی حکمرانی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے بانی پی ٹی آئی ، پرویزالہٰی، شاہ محمود،بشریٰ بی بی ودیگراسیران کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ کا دریا پار کرکےتحریک انصاف والےکندھن بن کر نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےانتخاب کےدوران شہبازشریف کےکاغذات کوچیلنج کیاتھا، کل شام کوہم نے احتجاج کیا اور اسپیکر کو چیلنج کیا تھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہاکستان میں جمہوریت ہونی چاہئے، معاشی حالات ٹھیک نہ ہوں تو مایوسی پھیلے گی، پاکستانی عوام نےجن کومینڈیٹ دیاانہیں کوایوان میں آنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں