اشتہار

ویڈیو: کراچی گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ، کئی رائڈرز ٹکرا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے، کئی رائڈرز بری طرح ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزری پل پر آج صبح 7 بجے کے قریب کئی رائڈرز ریسنگ کے دوران ٹکرا گئے، جس سے ایک نوجوان شدید زخمی جب کہ متعدد دیگر معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

واقعے کے فوراً بعد کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس میں میں درجنوں رائڈرز کو دیکھا جا سکتا ہے، اور حادثے کے بعد زخمی سڑک کے کنارے پڑے ہیں، جب کہ لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد نوجوان ریس لگا رہے تھے، جن میں سے تین چار رائڈرز آپس میں ٹکرا گئے۔

دوسری طرف گزری پل پر نوجوانوں کی ون ویلنگ اور ریس کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے سخت نوٹس لے لیا ہے، عرفان بلوچ نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، گزری پولیس کو اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے۔

کراچی: اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا

واضح رہے کہ دو دریا سے گزری تک موٹر سائیکل سواروں کی ریسوں کے باعث اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا ہے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں