اشتہار

سینیٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر بل 2023 پیش ہونے پر اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہوکر سخت احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے بل کے حق میں 60 جب کہ مخالفت میں 19 ووٹ پڑے۔ مذکورہ بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور نشستوں پر کھڑے ہوگئے جب کہ بل پر تحریک کے دوران بھی شدید احتجاج جاری رکھا۔

اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جب کہ ایوان میں عدلیہ پر حملہ نامنظور کی تحریر والے بینرز بھی لہرائے گئے۔ اراکین الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سپریم کورٹ سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد چیئرمین نے سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں