لاس ایجنلس: آسکرز ایوارڈز میں نئی کیٹیگری کا اضافہ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے، عوام میں مشہور فلموں کو پاپولر فلمز کی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آسکرز انتظامیہ نے نئے سال کی نئی کیٹیگریز کا اضافہ کیا ہے، پاپولر کیٹیگری میں مشن امپاسبل فال آؤٹ، ڈیڈ پول ٹو اور ایونجرز انفنٹی وار کے نامزد ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایوارڈز کی تقریب کو تین گھنٹے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاپولر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کا نک نیم پوپ کارن آسکرز رکھے جانے کا امکان ہے، پاپولر کیٹیگری میں جو فلمیں نامزد ہونے کا امکان ہے ان میں بلیک پینتھر، ایونجرز انفنیٹی وارم ڈیڈ پول ٹو، مشن امپاسبل فال آؤٹ شامل ہیں۔
آسکرز کے بورڈ آف گورنرز، اسٹاف ممبرز پچھلے کچھ ماہ سے آسکر ایوارڈز میں تبدیلیاں لانے کے لے لیے سر جوڑے بیٹھے ہیں۔
آسکرز ایوارڈز میں جو تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں ایک پاپولر فلم کیٹیگری، دوسری ایوارڈز کا ٹائم تین گھنٹے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تیسری پہلے آسکر ایوارڈز 23 فروری کو ہونا تھے جس کی تاریخ تبدیل کرکے 9 فروری 2020 کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی آسکرز ایوارڈ یافتہ فلم اے گرل ان دا ریور، نے ایمی ایوارڈ جیتا تھا، فلم کو بیسٹ شارٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق تھی، جس میں صبا نامی اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس کے رشتے دار غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔