ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

زیادہ وزن والے بچوں کو کیسی غذائیں دینی چاہیئں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے مشاہدے میں اکثر یہ بات سامنے آتی ہے کہ کچھ بچے بہت چھوٹی عمر میں ہی موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی بڑی وجوہات میں جنیاتی عوامل، جسمانی سرگرمیوں کی کمی یا غیر صحت بخش کھانے اور ضرورت سے زیادہ کھانا بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال سے تعلق رکھنے والی بچوں کی ماہر امراض ڈاکٹر سیما آفتاب نے بتایا کہ بچوں کا وزن کا بڑھنا طبی عوامل جیسے ہارمونل مسئلے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے گھر کے تمام افراد کا وزن زیادہ ہوگا اس بچے کا وزن بڑھنے کا بھی امکان زیادہ ہوتا ہے لیکن اس میں بھی اہم کردار اس بچے کی روزانہ کی کھانے پینے اور رہن سہن کی عادات کا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ماہر اطفال نے بتایا کہ باقاعدگی سے زیادہ کیلوریز والی غذائیں کھانا جیسے فاسٹ فوڈ، سینکی ہوئی اشیاء، اسنیکس وغیرہ کھانے سے بھی آپ کے بچے کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کینڈیز، چاکلیٹس اور میٹھے مشروبات بھی وزن بڑھانے کی ایک بڑی وجہ مانے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹے بچوں کو زیادہ دیر بھوکا رکھنا کہ اس سے موٹاپا کم ہوجائے گا بہت نقصان دہ عمل ہے۔ اس کیلئے ڈاکٹر کے مشورے سے بچے کا ڈائیٹ پلان بنائیں۔

ڈاکٹر سیما آفتاب نے بتایا کہ اس معاملے میں چند میڈیکل ٹیسٹس آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں جن میں بچوں کا ہارمون کا ٹیسٹ کرانا بھی ضروری ہے اس کے علاوہ ایسے بچوں میں تھائی رائیڈ کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ بچوں کے موٹاپے کو آسان ہرگز نہ لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں