ہوم بلاگ صفحہ 10137

چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

0

لا ہور: چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی جبکہ ملزمان کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور اوراسکے ساتھی کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور بیٹی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزمان کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب بھجوادیئے ہیں۔

دوسری جانب چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور اوراسکے ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں پولیس نے ملزمان کو ریمانڈ کے لیے اےٹی سی میں پیش کیا ، عمر اور منصب نامی ملزمان کوچہرہ ڈھانپ کرعدالت میں پیش کیاگیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ پر7روز کےلئے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور میں رنگ روڈ زیادتی کیس کی طرز کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کیساتھ اسکی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کی ، پولیس کا کہنا تھا کہ وہاڑی کی رہائشی خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اےایوینیولے گیا۔

بعد ازاں تھانہ چوہنگ میں وہاڑی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تھانہ چوہنگ کی حدودمیں ماں بیٹی سےمبینہ زیادتی کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا تھا۔

پولیس نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ، دونوں ملزمان ریکاڈ یافتہ ہیں اور انکے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

سعودی عرب میں طلبا کیلئے نئے قوائد وضوابط

0

ریاض: سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کوروناوائرس کے پیش نظر جاری ہونے والے نئے قوائد وضوابط پر وضاحت پیش کی ہے۔

سعودی عرب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے 93 فیصد طلبا نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے، اگر کوئی طالب علم کورونا کا شکار ہوا تو اس پر 10 دن تک تعلیمی ادارے میں داخلے پر پابندی ہوگی، احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین لگوانے والے طلبا اسکول آنے لگیں گے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ ہفتے اسکولوں میں طلبا کی واپسی سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے، وبا کے پیش نظر اسکلوں میں ہونے والی اسمبلی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا طلبا سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے براہ راست کلاس روم کا رخ کریں گے، اسکولوں کے بوفیہ اور کیفے ٹیریاز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طالب علم کلاس رومز میں ہی لنچ کریں گے۔ گائیڈ بک کے تحت والدین بچوں کی صحت حالت پر نظر رکھیں اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں سکولوں کو پہلی فرصت میں مطلع کریں۔

کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری کا واقعہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

0

کراچی : پولیس نے میٹھادر میں کیش وین سے بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے لیکر فرار ہونے والے دو ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ہے، تفتیشی افسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نعمت علی اور اسد علی کے خلاف مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ رقم منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑی گرفتار سہولت کاروں نے دی تھی، پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ تفتیش اور مفروروں کی تلاش کےلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ میٹھادر میں وین سے رقم چوری کی واردات 9 اگست کی صبح ہوئی تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوئی، تو آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے، اور اسی دوران وین ڈرائیور حسین شاہ گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، اس پر تھانے دار کے دستخط جعلی تھے، گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، جو پولیس تحویل میں لیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا۔

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، نادرا کے اعلیٰ افسران گرفتار

0

کراچی : شہر قائد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین اور سینئر ایگزیکٹو رضوان خان گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا حکام کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں غیر ملکی شہری جاوید بھی نامزد ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم جاوید نے 46 سال کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا اور ملزم نے جس بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا وہ ایک خاتون کو جاری ہوا تھا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری جاوید کی گرفتار کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام : قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

0

اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 18ہزار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے 22ارب روپیہ دیاجاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رانطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کوباعزت روزگار کی فراہمی کےلیےکوشاں ہیں اور کامیاب جوان پروگرام کےذریعے قرضوں کی تقسیم تیز کر دی گئی اور اب تک 18ہزار سےنوجوانوں میں 22 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نجی بینکوں کوقرض کی تقسیم میں رکاوٹیں ختم کرنے کا ٹاسک دیاہے اور حکومتی سطح پر بھی منصوبےکی شفافیت اورمیرٹ کی نگرانی کر رہے ہیں، پروگرام روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن چکا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی جاب مارکیٹ میں کامیاب نوجوانوں کااضافہ خوش آئند ہے، نوجوانوں کووسائل کی یکساں فراہمی پرحکومت کی پالیسی واضح ہے، وزیراعظم کےوژن کی تکمیل تک نوجوانوں کی معاونت جاری رکھیں گے، غیر جانبداری، میرٹ اور شفافیت پر عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 72سال میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اس طرح سرمایہ کاری نہیں کی ،سرمایہ کاری کی ہوتی تو ہزاروں نوجوان ملکی بلکہ عالمی مارکیٹ جگہ بنا چکے ہوتے، کاروبار اور روزگار کیلئےوزیراعظم کا وژن اور حکومت کے اقدامات مثالی ہیں۔

لانگ کووڈ میں مبتلا رہنے کا فائدہ بھی سامنے آگیا

0

کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد طویل عرصے تک برقرار رہنے والی اس کی علامات یعنی لانگ کووڈ مریضوں کی زندگی مشکل بنائے رکھتی ہے، تاہم اب اس کا ایک فائدہ بھی سامنے آگیا۔

حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ جن افراد کو کرونا وائرس کی سنگین شدت یا طویل المعیاد علامات (لانگ کووڈ) کا سامنا ہوتا ہے ان میں اینٹی باڈیز کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے جو مستقبل میں بیماری سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اس تحقیق میں 548 ہیلتھ ورکرز اور 248 دیگر افراد کا جائزہ کرونا کی وبا کے آغاز سے اب تک لیا گیا۔

مجموعی طور پر 837 میں سے 93 افراد یا 11 فیصد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی یا ان میں تحقیق کے آغاز سے 6 ماہ کے اندر اینٹی باڈیز بن گئیں۔ ان میں سے 24 میں علامات کی شدت سنگین تھی جبکہ 14 میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

ایک تہائی مریضوں میں تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری اور سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے محرومی جیسی علامات دیکھی گئیں جو کم ازکم ایک ماہ تک برقرار رہیں۔ 10 فیصد مریضوں میں علامات کا دورانیہ کم از کم 4 ماہ تک برقرار رہا۔

کووڈ سے متاثر زیادہ تر افراد میں اینٹی باڈیز بن گئیں، اینٹی باڈیز کی سطح کا انحصار علامات کی شدت پر رہا۔

سنگین علامات کا سامنا کرنے والے 96 فیصد مریضوں میں آئی جی جی اینٹی باڈیز دریافت ہوئیں جبکہ معمولی سے معتدل علامات کا سامنا کرنے والوں میں یہ شرح 89 فیصد اور بغیر علامات والے مریضوں میں 79 فیصد تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغی تبدیلیاں بشمول دماغی دھند، یادداشت یا بینائی کے مسائل متاثرہ افراد میں مختلف تھے مگر یہ علامات کئی ماہ تک برقرار رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد میں علامات کا تسلسل وقت کے ساتھ برقرار رہا ان میں اینٹی باڈیز کی سطح بھی وقت کے ساتھ بڑھتی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی باڈی کی سطح میں وقت کے ساتھ کمی معمول کا حصہ ہوتی ہے، مگر یہ اینٹی باڈیز جسم کو دوبارہ بیماری سے بچانے میں طویل المعیاد تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

انٹربورڈ کراچی کے تحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

0
میٹرک انٹر امتحانات محکمہ تعلیم سندھ

کراچی : انٹربورڈ کراچی کے تحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے 2 ماہ میں نتائج کا اعلان کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربورڈ کراچی کےتحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ، آج فزکس اور کمپیوٹرسائنس کے پرچےلیے گئے ، ساڑھے9بجےشروع ہوئے پرچے کا دورانیہ 2 گھنٹے کا تھا۔

کراچی میں انٹرامتحانات کے حوالے سے چیئرمین انٹربورڈ سعیدالدین نے کہا کہ تاحال کسی امتحانی مرکز سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، وقت پر پرچہ پہنچا اور وقت پر شروع ہوا۔

چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا تھا کہ تمام پرچے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے ، کوشش ہے 2ماہ میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے۔

خیال رہے رواں برس صرف اختیاری مضامین کے برچے لئے جارہے ہیں ، 11ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔

واضح رہے اندرون سندھ میں گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوچکے ہیں ، تاہم امتحانات کے دوران انتظامیہ امتحانی مراکز پر نقل روکنے میں ناکام رہے اور طلبا و طالبات موبائل فون کے ذریعے کھلے عام نقل کرنے میں مصروف نظر آئے۔

چینی ویکسینز ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف کتنی مؤثر؟

0

کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا اب تک کی خطرناک ترین قسم ثابت ہورہی ہے اور حال ہی میں چینی ویکسین کی افادیت کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹس کے مطابق چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ چین کی کمپنیوں کی تیار کردہ کووڈ ویکسینز کرونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں کافی مؤثر ہوتی ہیں۔

چین کے صوبے گوانگزو میں ڈیلٹا کی روک تھام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز علامات والی بیماری سے بچاؤ کے لیے 59 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں سے بیماری کی معتدل علامات سے 70.2 فیصد تحفظ ملا جبکہ سنگین علامات کی روک تھام میں ان کی افادیت 100 فیصد رہی۔

یہ کرونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف چینی کمپنیوں کی ویکسینز کی افادیت کا پہلا ڈیٹا قرار دیا جارہا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کمپنیوں کی ویکسینز ڈیلٹا قسم کی روک تھام کے لیے اب بھی مؤثر ہیں۔

تحقیق میں جن کیسز کا ڈیٹا دیکھا گیا ان میں سے 105 میں علامات کی شدت معتدل تھی جبکہ 16 کو سنگین علامات کا سامنا ہوا۔ تاہم جن مریضوں کو سنگین علامات کا سامنا ہوا ان کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔

تحقیق میں شامل افراد میں 61.3 فیصد نے سائنوویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کی تھیں جبکہ 27.5 فیصد نے سائنو فارم ویکسین استعمال کی تھی۔ 10.4 فیصد افراد نے دونوں کمپنیوں کی ویکسینز کے امتزاج کو استعمال کیا تھا۔

تحقیق میں محدود نمونوں کی بنیاد پر یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سنگل شاٹ ویکسینز کی افادیت کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے محض 14 فیصد تھی۔ تحقیق کے مطابق 2 خوراکوں والی چینی ویکسینز مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیماری کے خلاف زیادہ مؤثر ہیں۔

پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر ، آئی ایم ایف سے 2.75 ارب ڈالر کی رقم موصول

0

‌‌‌کراچی : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 2.75 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی، جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 27.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو2.75 ارب ڈالر منتقل کردیے، آئی ایم ایف نےپاکستان سمیت رکن ممالک کےلیےنئےفنڈز کی منظوری دی، 2.75ارب ڈالر منتقلی کے بعد زرمبادلہ ذخائر 27.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریزرو20.4 بلین ڈالر کے ہو گئے، 20.4ارب ڈالرکےریزرو 3.5 ماہ کی درآمدات باآسانی پوراکر سکتےہیں، پاکستان نے 16.4ارب سے 27.4 ارب ڈالرکاصرف 3 سال میں پورا کیا۔

یاد رہے رواں ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے فنڈز فراہم کررہا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کے شکر گزار ہیں، آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650 ارب ڈالر جاری کیے ہیں، پاکستان کو بھی 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ رقم غیر مشروط طور پر فراہم کی جارہی ہے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔

حکومتِ پاکستان کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے پر غور

0

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے سے متعلق غور کا آغاز کردیا ہے ، انٹرنیشنل پریکٹس کے مثبت نتائج ملنے پر بوسٹرڈوز لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز حکمت عملی مشاورت سے تیار ہو گی اور بوسٹرڈوز کےبارے میں ماہرین صحت سے رائے طلب کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز سے متعلق انٹرنیشنل پریکٹس پر غور کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں سےکورونا بوسٹر ڈوز کے نتائج کاڈیٹا مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پریکٹس کے مثبت نتائج ملنے پر بوسٹرڈوز لگانےکاآغازہو گا، کورونا بوسٹر ڈوز لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے کیونکہ بیرون ملک جانے کےخواہشمندافراد کی بڑی تعداد بوسٹر ڈوزکی منتظر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کےخواہشمند افراد کی بڑی تعدادکوچینی ویکسین لگی ہے جبکہ امریکا اوریورپ کے بیشتر ممالک میں چینی ویکسین قابل قبول نہیں، چینی ویکسین لگوانے والےافراد کیلئےامریکی ویکسین کابوسٹر ضروری ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کا مطالبہ ہے۔