ہوم بلاگ صفحہ 10702

پروازوں پر پابندی عائد، مسافر مشکل میں پڑ گئے

0

چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ نے کوروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ پر سفری پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی جانب سے برطانیہ پر سفری پابندی کا اطلاق 1 جولائی(جمعرات) سے ہوگا۔ حکومت نے ‘یو کے’ کو کورونا کے انتہائی خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

UK travel ban: These countries impose new restrictions | CNN Travel

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے نمودار ہونے والی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ برطانیہ پہنچ کر پھیل رہی ہے اسی سبب ہانگ کانگ حکومت نے فوری طور پر فضائی پابندی کا فیصلہ کیا تاکہ اس خطرناک قسم کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ 1 جولائی کے بعد برطانیہ سے شہری ہانگ کانگ کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے ہانگ کانگ آنے والوں میں بھارتی کورونا قسم کے کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کسی نے بھی 2 گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا ہے وہ ہانگ کانگ میں داخل نہیں ہوسکے گا، سفری پابندی کا باقاعدہ اطلاق جمعرات سے ہونے جارہا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں 1لاکھ 11 ہزار 157 افراد ڈیلٹا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ہانگ کانگ نے اس سے قبل برطانیہ کو کورونا کے خطرناک ممالک کی فہرست میں رکھا تھا تاہم اب اسے انتہائی خطرناک ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے اور سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے، پابندی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

اطالوی سفارتخانے کے ‌لاکر روم سے 1000 شینجن ویزہ اسٹکرز چوری ہونے کا انکشاف

0

اسلام آباد: اطالوی سفارتخانے کے ویزا لاکر روم سے1000 شینجن ویزہ اسٹکرز چوری ہونے کا انکشاف ہوا، سفیر نے وزارت خارجہ سے تحقیقات کے لیے مدد مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات ہوئی ، جس میں اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے 1000 شینجن ویزہ سٹکرز غائب ہوگئے ۔

اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ سے تحقیقات کے لیے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے زریعے تحقیقات کرائے۔

چوری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو14جون کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ‏چوری ہونے والے 750 شینجن ویزہ اسٹکرز کی سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA04191400 ہے جبکہ 250 ویزہ سٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 ہے۔

خط میں کہا کہ متعلقہ سیریل نمبرزکے حامل پاسپورٹس پرسفرکرنےوالوں کوگرفتارکیاجائے۔

وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھا، جس کے بعد ایف آئی اے نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹوررازم زون بنارہے ہیں، جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، وزیراعظم

0

ناران : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان میں کم از کم مزید 15نتھیا گلی بن سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناران میں میڈیاٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کیلئے سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، جان و مال کاتحفظ نہیں ہوگا تو لوگ سیاحت کیلئے نہیں آتے، سیاحوں کیلئے سہولتیں ہوتی ہیں تومقامی لوگوں کو روزگارملتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانےسے ہی سیاحت میں اضافہ ہواہے، صرف سڑک بننےسے یہ نہ سمجھیں کہ سیاحت شروع ہوگئی ، ابھی تک ہم صرف گرمیوں میں سیاحت کیلئے زورلگاتے ہیں، گرمی اور سردی دونوں میں سہولتیں ہوں گی تو سیاحت کو فروغ ملےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ موبائل کےذریعے سوشل میڈیا کے استعمال سے سیاحت میں اضافہ ہوا، کم از کم پاکستان میں مزید 15نتھیا گلی بن سکتی ہیں، ہوٹلز کے کرایوں کا مسئلہ یہ نہیں کہ ان کو ریگولرائز کیا جائے ، ہمیں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید ہوٹلز بنانا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملےگا، کےپی اور قبائلی علاقوں میں مزید سیاحتی مقامات بنانے کی ضرورت ہے، پہاڑی علاقوں میں لیکس ہیں، ریزارٹس بننے چاہئیں ، گرمیوں میں لوگ ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ٹوررازم بڑھتی جارہی ہے ، پہاڑی علاقوں میں لیکس ہیں، ریزارٹس بننے چاہئیں۔

کیوی کرکٹرز کینسر میں مبتلا بچی کے لئے مسیحا بن گئے

0

آکلینڈ: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کینسر میں مبتلا بچی کی مدد کو آگئے اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

پانچ سالہ ہولی کو نیوروبلاسٹوما کی تشخیص ہوئی ہے، جسے کیسنر کی انتہائی خطرناک قسم مانا جاتا ہے۔

اس بارے میں ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے کو ہولی کی کہانی کے بارے میں کچھ سال پہلے کرکٹ برادری کے ذریعے معلوم ہوا تھا، میں نے ہمیشہ ہولی کے خاندان والوں کی ثابت قدمی اور مثبت رویہ دیکھا، مجھے جب پتہ چلا کہ ہولی کو مزید علاج کی ضرورت ہے تو میں نے کوشش کی کہ کسی طرح ان کی مدد کا راستہ تلاش کروں۔

اچانک مجھے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں استعمال کی جانے والی شرٹ کو فروخت کرنے کا خیال آیا، اس شرٹ پر مجھ سمیت مارٹن گپٹل ، ٹام بلنڈل سمیت کئی کرکٹرز نے دستخط کئے ہیں، نیلامی کی پہلی بولی 3500 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ٹیم ساؤتھی کا مزید کہنا تھا کہ نیلامی میں قوس قزح کی گرپ والا خصوصی بیٹ بھی رکھا گیا ہے تاکہ ہولی کے علاج کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کیا جاسکے، نیلامی آٹھ جولائی کو ہوگی۔

کیسنر کی خاص مرض میں مبتلا ہولی کے علاج کے لئے پانچ سے ساڑھے آٹھ لاکھ تک اخراجات آنے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کھلاڑیوں کے دستخط شدہ شرٹ کی مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

آزادکشمیر کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی

0

مظفرگڑھ: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فنانس بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا اس دوران آئی پی پی پیزپر ایک فیصد ٹیکس کی شق مسترد کرکے بقیہ بل منظور کرلیا گیا۔ کابینہ کا مؤقف ہے کہ ایک فیصد ٹیکس آزادکشمیر کے ساتھ زیادتی ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت نے 5 سال عوام کی خدمت کی، آزادکشمیر کا کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں 5 سال پہلے اور بعد کا فرق واضح ہے۔

راجہ فاروق نے کہا ن لیگ دوبارہ حکومت بنانے جارہی ہے، ن لیگ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت وسائل استعمال کررہی ہے، وزرا وسائل آزادکشمیر کے الیکشن کو فتح کرنے پر لگا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی مداخلت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پری پول رگنگ کے خلاف اسلام آباد اور آزادکشمیر میں مزاحمت کریں گے۔

حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبریں ، سعید غنی نے تردید کردی

0

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کوجانتاہوں نہ کبھی ملاہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں، محترمہ نےواقعی شادی کرلی ہے تومیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر شادی کے چرچوں پر حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر کی ‏شناخت واضح طور پر نہیں بتائی تاہم انہوں نے کچھ اشارے دیے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سے میری شادی ہوئی ہے جس وزیرسےشادی ہوئی ‏پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتےمیں نام نہیں بتاسکتے، میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور صوبائی وزیر ہیں، شادی کی تقریب ‏میں 2،3 صوبائی وزیروں نے بھی شرکت کی۔

چنبل یا ایگزیمہ : جلدی مرض سے بچنے کے آسان طریقے کیا ہیں؟ جانیے

0
چنبل

جلد پر چنبل اور خارش ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے یہ جلد کے اوپر بنتی ہے اور چھوٹے چھوٹے سرخ دانوں کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جس کی وجہ سے جلد پر خارش ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

یہ ایک جلدی مرض ہے۔ اگرچہ یہ ایک عام سی بیماری تصور کی جاتی ہے لیکن بعض اوقات یہ کسی اندورنی بیماری کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ اس مرض کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں انفیکشن، جذباتی تناؤ یا کوئی صدمہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فوڈ الرجی، جیولری بھی اس مرتض کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ اس میں "نیکل” ہوتا ہے، ہاتھ میں پہننے والی گھڑی، پرفیوم ، بالوں پر لگانے والا کلر، جسم ٹیٹو بنوانے سے اور سیمنٹ، چمڑے سے بھی چنبل ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرض میں جلد پر سوزش ہو کر جلد کی سطح صرف ( سیپ ) کی اوپر والی سطح کی طرح کھردری ہو جاتی ہے اور کبھی اس پر مچھلی کی طرح جلد کے خشک چھلکے اترتے ہیں۔

شروع شروع میں چھوٹے چھوٹے سرخ گلابی دانے بنتے ہیں پھر ان پر چھلکوں کی تہہ جم جاتی ہے جنہیں کھرچنے سے چھلکے دور ہو جاتے ہیں کچھ وقت کے بعد پھر بڑھنے لگتے ہیں اور پھر یہ سوزش بڑھ کر کافی جگہ اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مناسب تدبیر نہ کی جائے تو متاثرہ مقام کی جگہ بڑھتی جاتی ہے۔ یہ بڑا ضدی مرض ہے اور جلدی سے نہیں جاتا۔ سخت تکلیف دہ ہوتا ہے اس کا زیادہ زور کہنیوں، بازوؤں، گھٹنوں، ٹانگوں، کھوپڑی اور کمر کے حصوں پر ہوتا ہے۔

ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ جلد پر اس قسم کی کوئی تبدیلی دیکھنے پر اپنی طرف سے یا کسی کے مشورے سے خود کوئی دوا نہ لیں کیونکہ جلد کا معاملہ بہت حساس ہوتا ہے لہٰذا ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

سعودی عرب: عیدالاضحیٰ سے متعلق بڑی خبر!

0

ریاض: عیدِقرباں کے قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور خریدنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اس ضمن میں مویشیوں کے سعودی ماہر نے اپنی ماہرانہ رائے پیش کی ہے۔

مویشیوں کے ماہر سلمان اجدید نے سعودی عرب میں جانوروں کی منڈی میں نرخوں کے حوالے سے کئی سوالات کے جواب دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت میں عیدالاضحیٰ پر مختلف بکروں کے نرخ الگ الگ ہوں گے، اس مرتبہ ‘النعیمی’ نسل کے بکرے کی اوسط قیمت 1500 سے دو ہزار ریال ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں 6 ماہ سے ایک برس تک کا النعیمی بکرا مذکورہ بالا قیمت پر ملے گا۔ اسی طرح النجدی بکرے کی قیمت 1500 سے تین ہزار ریال جبکہ حری کے نرخ 1300 سے اٹھار سو ریال ممکن ہے۔

سلمان اجدید نے پیشگوئی کی کہ عیدالاضحیٰ سے پہلے قربانی کے جانوروں کے نرخ بدل بھی سکتے ہیں، منڈیوں میں جانوروں کی مانگ بھی قیمتوں پر فرق ڈالے گی جبکہ چارے کے نرخ جیسے ہوں گے، اسی حساب سے بکروں کے نرخ اوپر نیچے ہوسکتے ہیں، مقامی اور درآمدی بکروں کے نرخوں میں فرق ہے۔

سعودی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ درآمدی بکرے سودے کے چالیس روز بعد پہنچتے ہیں اور دوہفتے تک انہیں قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے پھر انہیں کھلایا پلایا جاتا ہے، اس وجہ سے قیتوں میں فرق ہے۔

بلاول بھٹو کا زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ

0

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے معاون خصوصی   زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی  زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اطلاعات ہیں زلفی بخاری کا طیارہ پاکستان سے اسرائیل گیا تھا ، حکومت فلائٹ کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے۔

وزارت خارجہ نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کرتے ہوئے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا کہ اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا گیا جبکہ ترجمان زلفی بخاری بھی اس رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہا اسرائیل پرپاکستان کےاصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل نہیں گیا، مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ پاکستانی اخبار کہہ رہے ہیں کہ میں اسرائیل گیا اور یہ اسرائیلی ذرائع نے بتایا جبکہ اسرائیلی اخبار دورے کی خبر کا ایک پاکستانی ذریعے سے بتا رہے ہیں ، خود حیرت میں ہوں یہ پاکستان کا کون سا خیالی ذریعہ ہے۔ بظاہر تو صرف میں ہی اس پورے معاملے سے باہر ہو۔

نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے

0

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے مئی میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں گذشتہ ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے۔

چیئرمین نیپرا نے این پی سی سی حکام سے استفسار کیا کہ مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی؟، حکام نے بتایا کہ ایل این جی کی دستیابی میں کمی کے باعث ایسا کرنا پڑا، مئی میں یومیہ140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کاسامنارہا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گیس پلانٹس کواستعدادسےکم چلانےسےپیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، سسٹم میں نقائص دور کرنا این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ کرونا کے باعث سسٹم میں نقائص دور کرنے میں تاخیر ہوئی چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کرونا کو تو ایک سال سے زیادہ ہوگیا ہے، ہم آپ کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔

ترجمان نیپرا کے مطابق ایف سی اے کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے،اتھارٹی اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔