اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10715

کراچی میں طوفانی ہوائیں ، دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات ، 2 افراد جاں بحق ، کئی افراد زخمی

0

کراچی : شہر قائد میں گردآلود طوفانی ہواؤں کے باعث دیواریں گرنے اور چھتیں اڑنے کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گردآلود طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے، تیز ہواؤں کے باعث نارتھ ناظم آباداورگلبائی میں دیوار گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی میں گھر کی دیوار گرگئی، جس سے چھ سالہ بچہ زخمی ہوا جبکہ نیوکراچی الیون بی میں زیرتعمیرعمارت کاحصہ گرگیا۔

اسی طرح کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون سمیت3افرادزخمی اور سپارکو روڈ پر بھی مکان کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی ہوئے۔

گلشن اقبال میں تیز ہواؤں سے گھر کی چھتیں اڑگئیں جبکہ تیرہ ڈی میں درخت جڑ سے اکھڑ گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مغرب سے آنیوالی تیز ہوائیں30 ناٹیکل مائل رفتار سے چل رہی ہیں ، ہواؤں کی رفتار 35 ناٹیکل مائل تک بھی کبھی کبھی پہنچ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کا سلسلہ رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے ، تیزہواؤں کی وجہ سے پرانے درخت اور کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ تیزہواؤں کے حوالے سے تین روزسے پیشگوئی کر رہےتھے، ہوا کا کم دباؤ ایسٹ بلوچستان،ساوتھ پنجاب اور اپر سندھ میں ہے۔

پی ٹی آئی کے3 سالہ دورحکومت میں کتنے پاکستانی نوکریوں کیلئے باہر گئے؟

0

اسلام آباد : وزارت سمندرپارپاکستانیز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دورحکومت میں 11 لاکھ39 ہزارسے زائد پاکستانی بیرون ملک نوکریوں کیلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں، جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے3 سالہ دورحکومت میں 11 لاکھ 39ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک نوکریوں کیلئے گئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 24ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے، اس کے علاوہ یو اے ای میں 2لاکھ 92 ہزار سے زائد ، اومان میں77ہزار سے زائد پاکستانی اور قطر میں 64 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ بحرین میں19 ہزار سے زائد پاکستانی ، ملائشیا میں13 ہزار سے زائد پاکستانی ، عراق میں 6ہزار سے زائد اور چائنہ میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ برطانیہ میں بھی 2 ہزار سے زائد ، امریکا میں 1ہزار سے زائد اور ترکی میں 288 پاکستانی ملازمت کیلئے ملک سے گئے۔

ویکسین کے ڈر سے شہری درخت پر چڑھ گیا

0

کرونا ویکسین سے خوفزدہ بھارتی شہری ویکسین سے بچنے کےلیے درخت پر چڑھ گیا، واقعے کی ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا تو بہت سے لوگوں نے وائرس کو سنجیدہ نہیں اور نتیجہ کرونا میں مبتلا ہونے یا کرونا سے موت کی صورت میں سامنے آیا۔

اب کرونا ویکسین تیار ہوئی تاکہ انسانوں کو وائرس سے بچایا جاسکے تو ناقدین نے ویکسین کے خلاف بھی من گھڑت مفروضے بنالیے جس کے باعث بہت سے لوگ ویکسین لگوانے سے کترا رہے ہیں، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں ایک شخص کرونا ویکسین سے بچنے کےلیے درخت پر چڑھ گیا۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ طبی عملے نے شہری کو نیچے اترنے کا کہا تاہم وہ نہیں اتر جس پر طبی عملے نے اسے درخت پر چڑھ کر ویکسین لگانے کی دھمکی تو کچھ دیر بعد شہری نیچے آگیا اور ویکسین لگوائی۔

انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت

0

لاہور: انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 سہولت کاروں کو آج صبح حراست میں لیا گیا ہے، مبینہ سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

سہولت کاروں سے مبینہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کا دل انار کلی بازار گزشتہ روز تخریب کاروں کا نشانہ بن گیا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور 32 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 کی حالت تاحال تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 جنوری کو ہونے والا دھماکا 2013 کے انار کلی دھماکے جیسا ہے، اب تک مبینہ دہشت گرد اور سہولت کاروں کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں، جن میں سہولت کار آج صبح گرفتار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردموٹر سائیکل پر ایک بیگ کے ساتھ آیا اور بیگ رکھ کر چلا گیا، جس کے 4 منٹ بعد دھماکا ہو گیا۔ سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے لاہور دھماکے کی ذمےداری قبول کی ہے، یہ نئی تنظیم ہے جو 10 دن پہلے بنی ہے، جسے کالعدم یو بی اے اور کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی نے مل کر بنایا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے پیچھےکون سی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

 

پریانتھا کمارا قتل کیس : پہلے ملزم کو سزا سنا دی گئی

0

گوجرانولہ : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی، عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر شہیر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کے پہلے ملزم کوسزاسنادی۔

ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ، جس پر جج نے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپےجرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیتے ہوئے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس کی تشہیر کرتے ہوئے ایسے درست عمل قرار دیا تھاجس پر تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

بعد ازاں ولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

انسٹاگرام نے آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردیں

0
انسٹا گرام

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں کی آمدنی کے لیے مزید سہولیات فراہم کردی ہیں۔

انسٹاگرام نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود مشہورشخصیات، فنکاروں اور گلوکاروں وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن کی آزمائش کی ہے۔

اس طرح انسٹاگرامر رقم کے لیے اپنے فالوور کو یوٹیوب یا ٹک ٹاک پر بلانے کے بجائے خود اسی پلیٹ فارم سے رقم کما سکیں گے۔

اس آپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف رقم دینے والے سبسکرائبر ہی دیکھ سکیں گے، اس طرح تخلیق کاروں کی آمدنی کی نئی راہ کھلے گی۔

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ سبسکرپشن کے تحت تخلیقی فنکار اپنے مداحوں سے دیرپا رابطہ رکھتے ہوئے اپنی آمدنی بڑھاسکیں گے۔ دوسری جانب صارفین خاص پروگرام اور پرفارمنس سے محظوظ ہوسکیں گے۔

انسٹاگرام نے بعض بڑے فنکاروں کو اس کی لائیو ٹیسٹنگ کی پیشکش بھی کی ہے، ان تمام انسٹاگرامرز کا تعلق امریکا سے زیادہ ہے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران سبسکرائب بٹن آن ہوگیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کا بہاؤ سبسکرپشن کی جانب دیکھا گیا۔

انسٹاگرامرز نے سبسکرپشن کی فیس 99 سینٹس سے لے کر 99 ڈالر اور 99 سینٹس ماہانہ تک رکھی ہے، اس سہولت کے ساتھ فالوورز فنکاروں کی لائیو پرفرمانس، خاص الخاص اسٹوریز، بیجز اور شناخت تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

‘شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا’

0

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے ثاقب نثار کی جعلی آڈیو اور پھر رانا شمیم کا بیان حلفی آیا، ساری سازش کے مرکزی کردار نواز شریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کا مقصد عدالت پر اثر انداز ہونا تھا، چارلس گھتری کا بیان واضح کرتا ہے کہ رانا شمیم بیان حلفی کا مرکزی کردار نواز شریف ہیں۔

قائد نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف ڈاکٹرائن نہایت سادہ ہے، بندہ خرید لو یا پھر عدالتوں پر حملہ آور ہو جاؤ، انہیں آگاہ کردوں کہ اب شریف ڈاکٹرائن کا وقت گزرچکا ہے، رواں سال شریف خاندان کے کیسز میں سزاؤں کا سال ہوگا۔

مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک سے اب تک صرف 8 رپورٹس آئیں اور یہ بھی میڈیکل رپورٹس نہیں، ان کے ڈاکٹرز کے خطوط تھے، جن پر پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

مشیر احتساب نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں پارلیمانی نظام موجود ہے، جسے کسی دوسرے نظام میں تبدیل کرنے کے لیے آئین کے مطابق دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

ایف بی آر کی بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت

0

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے واضح کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوں گی ، بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپس پر17سیلزٹیکس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے فنانس ترمیمی ایکٹ 2022 کے حوالے سے بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ دوہزار بائیس کے تحت سترہ فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق تمام بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپ پر ہوگا جبکہ تیار شدہ کھانوں، تیار گوشت اور اس کی مصنوعات پر بھی سترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا ۔

ایف بی آر کے مطابق نئےسیلز ٹیکس کا نفاذ 16جنوری سے تصور ہوگا، سولہ جنوری سے پہلے ان مصنوعات پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس لاگو تھا۔

ایف بی آر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہوٹلوں، موٹلز ، گیسٹ ہاؤسز اور شادی ہالوں کی خدمات پر سولہ فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔۔

معاوضہ کیس: کنزیومر عدالت کا ایئر لائن کو نوٹس

0

کراچی : غیرملکی ایئرلائن کے خلاف 44 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس میں عدالت نے ایئرلائن کو 27 جنوری کا سمن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کنزیومر کورٹ میں پاکستانی نژاد دو امریکی شہری کی جانب سے غیرملکی ایئرلائن کے خلاف 44 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں نے کہا تھا کہ 9 نومبر کو کراچی سے امریکی شہر ہیوسٹن کےلیے غیرملکی ایئرلائن کا ٹکٹ بک کرایا تاہم مقررہ وقت پر ایئرپورٹ پہنچے تو ایئرلائن عملے نے بورڈنگ سے انکار کردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن عملے نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کا پاکستانی قومی شناختی کارڈ ایکسپائر ہوچکا ہے حالانکہ ہم نے امریکی پاسپورٹ پر انحصار کیا تھا اور قومی شناختی کارڈ کی تجدید کےلیے آن لائن اپلائی کررکھا تھا اس کے باوجود ایئرلائن عملے نے بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا شناختی کارڈ چیک کرنا ایئرلائن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

کنزیومر کورٹ نے درخواست پر غور کرتے ہوئے غیرملکی ایئرلائن کو 27 جنوری کا سمن جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

0

کراچی: پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پی ایس ایل سیزن سیون کی ٹرافی کی رونمائی کے دوران کیا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ ک رونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے، ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا، وزیراعظم

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ کررونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر "دراز آفیشل” پاکستان سپرلیگ 7 کا لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بنا، پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور ایم ڈی دراز احسن سایانے دستخط کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہونگی۔