10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 11255

پی ایس ایل کے بقیہ میچز مؤخر کرنے کا فیصلہ

0

آپریشنل مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز مؤخر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابوظہبی حکومت کی سخت شرائط کے باعث پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا انعقاد مشکلات ‏کا شکار ہوگیا تھا۔ وقت کی کمی کے باعث کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویکسینیشن سمیت سفری ‏معاملات کو پورا کرنا ممکن نہیں تھا۔

ان تمام رکاوٹوں اور درپیش چیلنجز پر مشاورت کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا ‏ورچوئل اجلاس ہوا جس میں تمام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر رواں سیزن کے بقیہ ‏میچز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بقیہ میچز کے انعقاد میں ‏آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان نے فی الحال میچز نہ کروانے ‏کی تجویز پر غور کرتے ہوئے بقیہ میچز کے فوری انعقاد نہ کروانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 24 گھنٹے تک اماراتی بورڈ کے جواب کا انتظار کیا ‏جائے گا اماراتی بورڈ کا 24 گھنٹے میں تحریری اجازت نامہ نہ آیا تو لیگ ملتوی کی جائےگی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔

ایونٹ میں اب تک دفاعی چمپیئن کراچی کنگز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جکہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دیگر ٹیمیں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل 2021 میں اب تک ناقص کارکردگی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی رہی جنہوں نے صرف ایک، ایک کامیابی کے ساتھ صرف دو پوائنٹس حاصل کیے، رن ریٹ کی بنیاد پر ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد

0
نواز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر ‏دیں۔ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری ‏نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں کل نواز شریف کی زرعی اراضی نیلام کی جائے گی، ڈی ‏سی شیخوپورہ نے نیلامی کی تاریخ 20 مئی مقرر کر رکھی ہے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے، نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائل ‏کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے، متبادل فورم موجود ہونے پر ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے ‏تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے پاس ریلیف کے لئے متبادل فورم موجود ہیں۔

سعودی عرب: 15 لاکھ ریال لوٹنے والا تین رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار

0

ریاض: سعودی عرب کی پولیس نے  15 لاکھ ریال لوٹنے والے نوجوانوں پر مشتمل تین رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں تین رکنی غیرملکی گرفتار کیا، جن کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے تارکین کا تعلق یمن سے ہیں، ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم منتقل کرنے والی گاڑی کو روکا اور 15 لاکھ ریال لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، پستول کے خول کی وجہ سے گروہ تک پہنچنے میں مدد ملی۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں دو افراد ملوث تھے، جنہوں نے ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر دھمکا کر رقم کا باکس چھینا جبکہ تیسرے نے رقم ٹھکانے لگانے اور رہائش میں مدد فراہم کی۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم میں سے 14 لاکھ 75 ہزار ریال برآمد ہوئے، ملزمان نے بتایا کہ انہوں‌نے 25 ہزار ریال خرچ کردیے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی اور بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

یمنیٰ زیدی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

0

کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک اسکرین پر دکھا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے لکھے گئے پلے کارڈز پر اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کررہا ہے، اسرائیل طاقتور ممالک کے اس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کررہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے، جس کے پاس اپنی آرمی، ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے، جس ملک کی حفاظت اللہ کررہا ہے آپ اس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ہیں۔

 ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اسرائیلی بربریت:‌ 10 سالہ پہلاج کی دنیا سے فلسطین کا ساتھ دینے کی درد مندانہ اپیل

0

فلسطین میں اس وقت ہولناک جنگ جاری ہے جس میں بچے بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، اسرائیل کی اس بربریت پر جہاں پوری دنیا چیخ اٹھی ہے وہیں بچوں نے بھی اس درد کو محسوس کیا ہے۔

ایسے ہی ایک 10 سالہ پاکستانی بچے پہلاج حسن نے بھی دنیا سے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔

پہلاج نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں دنیا بھر کے لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں۔

10 سالہ بچے کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سی جنگوں کے بارے میں پڑھا اور سنا ہے لیکن کوئی ایسی جنگ نہیں دیکھی جس میں بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہو، وہ مر رہے ہوں، زخمی ہورہے ہوں اور اپنے والدین کھو رہے ہوں۔

پہلاج کا کہنا تھا کہ آپ خود کو ان فلسطینیوں کی جگہ رکھ کر سوچیں، تصور کریں کہ آپ فلسطین میں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں اور اچانک بمباری شروع ہوجائے، سب مرجائیں یا زخمی ہوجائیں، تب آپ کیا کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں جن میں بچے اکیلے بیٹھے ہیں نہ ان کے والدین ان کے ساتھ ہیں نہ کوئی اور اپنا، ان کے ارد گرد فوجی ہتھیار تانے کھڑے ہیں۔

آخر میں پہلاج نے کہا کہ میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے یہ ویڈیو انگریزی میں اسی لیے بنائی تاکہ نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے لوگ اسے دیکھیں اور میری طرح فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہوں۔

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کےلئے اچھی خبر ‏

0

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر 100 سے زائد فضائی میزبانوں کو ‏ترقی دے دی۔ ‏

پی آئی اے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ‏جاری کر دیا گیا ہے۔ ‏

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 100 سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 6 سے 7 میں ترقی دی گئی ‏تمام فضائی میزبانوں کواعلیٰ کارکر دگی پر ترقیاں دی گئیں۔

علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خطے میں پہلےکووڈ ویکسینٹڈ عملے والی ائیرلائن بننے ‏کیلئے ‏کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، اسی تناظر میں انہوں نے اپنے اہداف طے کرلئے ہیں۔

پی آئی اے نے خطےمیں پہلے کووڈ ویکسینٹڈ عملےوالی ائیرلائن ‏بننےکیلئےکوشش شروع کردی ‏ہیں، قومی ایئر لائن نے اپنے عملے کی ویکسی نیشن کا کام تیز کردیا ‏ہے، کورونا سےبچاؤ کیلئے ‏پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع ‏کردیا ہے۔

جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

0

لاہور: جہانگیر ترین گروپ اور پی ٹی آئی میں دوریاں کم نہ ہو سکیں، پنجاب حکومت کی کارروائیوں کے باعث جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاملات حل نہ ہونے پر جہانگیر ترین گروپ نے پیش قدمی کر لی ہے، پہلے گروپ بنا کر پاور شو کیا گیا اور بات نہ بنی تو اب پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی لیڈر سعید نوانی و دیگر ارکان الگ نشستوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات کریں گے، الگ نشستوں کے لیے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔

سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت 30 رکنی گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا، پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان کے مطابق علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر ارکان اسمبلی کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ کے مطالبات نہ ماننے پر بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی ہے، اس سلسلے میں بلائے گئے عشائیے کے حوالے سے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ہم عشائیے میں جہانگیر ترین سے اظہار یک جہتی کے لیے جمع ہوئے، جس میں ایک بھی ممبرکم نہیں تھا۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں کوئی نیا رکن اسمبلی شریک نہیں ہوا، شرکت نہ کرنے والے ارکان کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، کئی ارکان اسمبلی نجی مصروفیات کی وجہ سے عشائیے میں نہیں پہنچ سکے تھے۔

رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت جس طرح چل رہی ہے نہ بھی ہو تو فرق نہیں پڑے گا۔

ادھر جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، لیکن پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں، ہم انتقامی کارروائیوں کا مل کر مقابلہ کریں گے، فارورڈ بلاک نہیں بنایا، پارٹی نہیں ٹوٹی، پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کارروائیاں بند کریں اور مسائل حل کیے جائیں، انتقامی کارروائیاں کون کر رہا ہے نام لیا نہیں لوں گا، ایف آئی اے کو مکمل منی ٹریل دے دی ہے، علی ظفر کی رپورٹ جلد سامنے آئے گی یا وزیر اعظم کو جائے گی۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں جہانگیر ترین نے کہا یہ گروپ 3 مہینے سے بنا ہوا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ کل بنا، پنجاب حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے، اور افسران کے تبادلے شروع کر دئے گئے ہیں، پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں بند کر کے ایم پی ایز سے بات کرے۔

امتحانات سے متعلق این سی او سی کا اہم فیصلہ

0

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 ‏جون کے بعد لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ‏کورونا وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمیوں سمیت دیگر اہم امور پر فیصلے ‏کیے گئے۔

این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ‏اعلان کیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

این سی او سی نے ملک بھر میں زیرِالتوا سرجری یکم جون سےشروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے جب کہ ‏یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی بھی اجازت دے دی ہے، آؤٹ ڈور تقریبات میں ‏زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو ‏نظرثانی ہوگی۔

علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیک اوے کی ‏اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی ‏نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0

جمیکا: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 18 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی ویسٹ انڈیز اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے، شیلڈن کوٹرئیل ، شیمرون ہیٹمائر، اوشین تھومس کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

کرس گیل، نکولس پورن، فیبین ایلن، ڈوئین براوو، فیڈل ایڈورزڈ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اوپنر آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، ایون لیوس، اوبیڈ مکوئے، سمنز اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول جاری کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ دورے میں5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیئے گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز دو وینیوز باربا ڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے، ٹی 20میچز27اور 28 جولائی کو بار باڈوس میں ہوں گے۔

ٹی20میچز31جو لائی، یکم اور 3اگست کو ٹی 20میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 2روزہ پریکٹس میچ بھی گیانا میں ہوگا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ12اور دوسرا ٹیسٹ20اگست سے شروع ہوگا۔

یورپی ممالک کا مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ

0

یورپی ممالک نے ویکسی نیٹڈ مسافروں کے لیے سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 رکنی ممالک پر مشتمل یورپی یونین نے مشروط طور پر ‏مسافروں کی آمد و رفت بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رکن ممالک کے سفیروں نے اس معاہدے پر اتفاق کیا ہے کہ یورپی یونین کے باہر سے آنے والوں ‏کے لیے سرحدیں کھول دی جائیں گی۔ جن مسافروں کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ان کو سفر ‏کی اجازت دی جائے گی۔

برطانیہ سمیت بلاک کے باہر سے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت ویکسینیشن ‏مکمل ہونے کی صورت میں دی جائے گی۔

سفیروں نے بدھ کے روز ایک اجلاس میں سفارش کی تھی کہ یورپی یونین میں دوروں کی اجازت ‏دینے کے لئے قواعد کو تبدیل کیا جانا چاہئے۔ ‏

ان مسافروں کو آمد کی اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لی ہوں یا ‏جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی ہو۔