ہوم بلاگ صفحہ 11256

مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

0

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان نے متحرک ہوتے ہوئے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستنا پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کریں گی۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کااجلاس 26اپریل کو4بجےطلب کیا ہے جس میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

مزید  پڑھیں: ‘پی ڈی ایم اپنے ”شو“ اور ”کاز“ دونوں میں ناکام ہوچکی’

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم آپ کی بات سننے کو تیار ہے، فیصلوں پر نظر ثانی کریں: فضل الرحمان

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے آخری سربراہی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ سے قبل اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں نے پی پی کو سوچنے کے لیے وقت دیا تھا۔

بعد ازاں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پر جب پی پی یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوانے میں کامیاب ہوگئی تو پی ڈی ایم کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پی پی قیادت کو شوکاز نوٹس ارسال کیا گیا تھا، جسے بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی مٹینگ میں پھاڑ کر پھینکا اور واضح کیا تھا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل پی پی کی وجہ سے ممکن ہوئی، اس لیے اتحاد چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

کوئٹہ دھماکے پر چینی سفارتخانے کا بیان آگیا

0

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر چینی سفارتخانے کا بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے، چین اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر اس روز ایک وفد کی قیات کرتے ہوئے کوئٹہ میں تھے، حملے کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی چینی شہری کے مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

یاد رہے گزشتہ رات کوئٹہ میں سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے تھے، زور دار دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں دھماکے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔

پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے متعلق اہم خبر

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے متعلق ابہام کو دور کردیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے باوجود قومی ٹیم ‏کا دورہ انگلینڈ شیڈول کےمطابق ہوگا، پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے قبل مئی کے اختتام پر دونوں ‏بورڈز صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دورے سے متعلق نظزثانی کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام میں حالات کے مطابق فیصلہ ہوگا، کرونا وبا کے ‏باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیریز سے دو ہفتے قبل انگلینڈ روانہ ہوگا، جہاں وہ قرنطینہ کرے ‏گی۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم بائیس جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی، پاکستان اور ‏انگلینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی20سیریزجولائی میں شیڈول ہے۔

ویکسینیٹڈ عملہ؛ پی آئی اے کا اہم اقدام

0

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خطے میں پہلےکووڈ ویکسینٹڈ عملے والی ائیرلائن بننے کیلئے ‏کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، اسی تناظر میں انہوں نے اپنے اہداف طے کرلئے ہیں۔

‏ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے خطےمیں پہلے کووڈ ویکسینٹڈ عملےوالی ائیرلائن ‏بننےکیلئےکوشش شروع کردی ہیں، قومی ایئر لائن نے اپنے عملے کی ویکسی نیشن کا کام تیز کردیا ‏ہے، کورونا سےبچاؤ کیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع ‏کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے مئی تک تمام عملےکو کورونا ویکسین لگانےکا ہدف مقرر کیا ‏ہے، ڈھائی سو سے زائدپائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

سی ای او قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے محفوظ عملےکیساتھ پرواز کرنیوالی پہلی ‏پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلےمیں ایئر لائن کےفرنٹ لائن ورکرز ‏کو ویکسین لگائی جائےگی۔

برطانوی خفیہ ایجنسی MI-5 بھی انسٹاگرام پر آگئی

0

لندن : برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نے انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ کھولنے کا اعلان کردیا، خفیہ ایجنسی اکاؤنٹ کو مفروضوں کے خاتمے کےلیے استعمال کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے تک مخفی رہنے والی برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے جارہی ہے جس کے ذریعے پہلے کبھی نہ دیکھی جانے والی محفوظ شدہ دستاویزات کا انکشاف کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم آئی فائیو کا آفیشل اکاؤنٹ ‘سیکیورٹی سروس ایم آئی فائیو آفیشل (@mi5official)’ کے نام سے ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیریئر کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے جب کہ خفیہ ایجنسی اپنے افسران کے ہمراہ آن لائن سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع کرے گی۔

خفیہ ایجنسی کی جانب سے یہ اقدام ایم آئی فائیو کے نئے سربراہ جنرل میک کیلم کے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اٹھایا گیا ہے، خیال رہے کہ جنرل میک کیلم نے گزشتہ برس اکتوبر کے اواخر میں ایم آئی فائیو کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ نظروں سے اوجھل رہنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، درحقیقت خود کو ظاہر کرنا مستقبل میں کامیابی کی چابی ہے’۔

کرونا کی بگڑتی صورت حال، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسدعمر اور معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو کروناکی صورت حال  اور ویکسی نیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کل دوپہر 12 این سی سی برائےکرونا کا اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں مستقبل کے حوالے سے اقدامات پر فیصلے کا امکان ہے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آرپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ، تجاویز تیار، ذرائع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 78 ہزار 238 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 935 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 57 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.16 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 437 ہو گئی، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 81 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 704 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار 242 کیسز، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 16 ہزار 26 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 215 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ہر دل عزیز معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے

0

ہر دل عزیز معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے دس برس بیت گئے۔ آج کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اس فن کار کی برسی منائی جارہی ہے۔

ٹیلی ویژن ڈراموں اور کامیڈی شوز میں اپنی لاجواب اداکاری اور مختلف پروگراموں کی میزبانی کے دوران معیاری اور شائستہ مذاق، طنز و مزاح اور کاٹ دار جملوں سے حاضرین اور ناظرین کے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور انھیں قہقہے لگانے پر مجبور کردینے والے معین اختر نے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی کام کیا۔

وہ پاکستان میں پرفارمنگ آرٹ کے بادشاہ مانے جاتے ہیں جن کا خاص طور پر نقّالی کے فن میں کوئی ثانی نہ تھا۔ معین اختر نے اپنی اسی مہارت کو اپنی شناخت کا ذریعہ بنایا اور صدا کاری سے ادا کاری تک گویا شہرت کے ہفت آسمان طے کیے۔

معین اختر نے اسٹیج سے ریڈیو تک، ریڈیو سے ٹیلی ویژن اور پھر فلم نگری تک سیکڑوں بہروپ دھارے، کئی کردار نبھائے جو آج بھی ذہن و دل پر نقش ہیں۔

معین اختر ایک ورسٹائل فن کار تھے جنھوں‌ نے اسٹیج اور ٹیلی ویژن پر کامیڈین کے طور پر اپنی شناخت بنانے کے ساتھ سنجیدہ کردار بھی نہایت خوبی سے نبھائے۔ انھوں نے گلوکار اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمایا۔

معین اختر کا تعلق کراچی سے تھا جہاں انھوں نے 24 دسمبر 1950ء کو آنکھ کھولی۔ وہ سولہ سال کے تھے جب اسٹیج پر پہلی پرفارمنس دی اور حاضرین کے دل جیت لیے۔ ٹیلی ویژن وہ میڈیم تھا جہاں قدم رکھتے ہی گویا ان کی شہرت کو پَر لگ گئے۔ 70 کی دہائی میں معین اختر پاکستان بھر میں پہچان بنا چکے تھے۔

طنز و مزاح پر مبنی ان کے پروگراموں میں ففٹی ففٹی، لوز ٹاک، ہاف پلیٹ، اسٹوڈیو ڈھائی کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ روزی وہ ٹیلی پلے تھا جس میں انھیں مس روزی کے روپ میں شان دار پرفارمنس کی وجہ سے بہت پذیرائی ملی۔ انتظار فرمائیے، یس سر نو سر اور عید ٹرین بھی معین اختر کے یادگار کھیل ہیں۔

معین اختر کا فنی سفر 45 سال پر محیط ہے جو ہر لحاظ سے شان دار اور متأثر کن رہا۔

پرفارمنگ آرٹ کے اس بے تاج بادشاہ نے کئی معتبر ایوارڈز اپنے نام کیے اور انھیں سرحد پار بھی بہت پسند کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے معین اختر کو ستارۂ امتیاز اور تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

2011ء میں معین اختر کے ساتھ ہی گویا فنِ نقّالی اور اسٹیج پرفارمنس کا ایک عہد بھی رخصت ہوگیا۔

’’ٹاپ تھری بیٹسمینوں کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر آرہے ہیں‘‘

0

لاہور: قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مڈل آرڈر گرین شرٹس کی کمزور کڑی ثابت ہورہی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں کے بعد ٹیل اینڈرز کریز پر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے غلطیوں سے سبق سیکھ کر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انضمام الحق نے کہا کہ ابھی تو ٹیم جیت رہی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو توقعات پر پورا نہ اترنے والے کرکٹرز پر دباؤ اور زیادہ بڑھ جائے گا، ٹیم مینجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں کے بارے میں تجربہ حاصل کرلیا، انہیں اب بہتری پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ مسلسل عمدہ پرفارم کرتے ہوئے میچز جتوا رہی ہے ورنہ اتنی کمزور مڈل آرڈر کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

انضمام الحق نے رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے بعد رضوان بھی ایک ایسے بیٹسمیین بن چکے ہیں جن پر ٹیم بھروسہ کرسکتی ہے، دونوں سیٹ ہونے کے بعد اننگز کے اختتام تک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بھی کھلاڑیوں کے بارے میں تجربہ حاصل کرلیا، انہیں اب بہتری پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آمنہ الیاس کی میک اپ آرٹسٹ کو جھلسانے کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے نادانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشد خان کو آگ لگادی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مزاحیہ ویڈیو آمنہ الیاس نے اپنے دوست و میک اپ آرٹسٹ ارشد خان کے ہمراہ بنائی جس میں انہوں نے خود کو نادان دکھایا اور اپنی نادانی میں دوست کو جھلسایا۔

اداکارہ و ماڈل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے بھی خوب پذیرائی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ ارشد خان ایک کمرے میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کررہے ہیں اور اسی کمرے میں آمنہ الیاس بھی موجود ہیں جو مچھروں کے کاٹنے سے کافی پریشان ہیں۔

آمنہ الیاس مچھروں سے نجات پانے کےلیے اسپرے کرتی ہیں اور نادانی میں اپنے دوست کی جانب بھی اسپرے کردیتی ہیں جو سگریٹ نوشی کےلیے لائٹر جلارہے ہوتے ہیں۔

اسپرے کی وجہ سے لائٹر آگ پکڑ لیتا ہے اور ارشد خان آگ کی زد میں آجاتے ہیں۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے کافی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور اب تک اس پر ہزاروں لائکس اور تبصرے آچکے ہیں جس میں صارفین کی جانب سے ویڈیو کی تعریف کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

سروس کمیشن کے تحت امتحانات، انٹرویوز، اشتہارات کے اجرا پر پابندی عائد

0

کراچی: سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو کام سے روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات میں رشوت کے عوض نتائج کی مبینہ تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس ذوالفقار خان، جسٹس سلیم جیسر پر مشتمل بنچ نے کی،عدالت نے سروس کمیشن کے تحت امتحانات، انٹرویوز، اشتہارات کے اجرا پر پابندی عائد کردی۔

عدالت نے چیئرمین سروس کمیشن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سے متعلق بھی آگاہی نہیں، امتحانات کے انعقاد، امتحانی نتائج کے اجرا کے طریقہ کار کی آگاہی ہی نہیں ہے۔

جج نے چیئرمین کمیشن سے استفسار کیا کہ کمیشن امتحانات کے نتائج پبلک کیوں نہیں کیے جاتے؟ خواہ کسی امیدوار کی صفر مارکس ہوں لیکن نتائج تو سامنے آنے چاہئیں۔

چیئرمین کمیشن نے کہا کہ ہم امیدوار کو کاربن کاپی دیتے ہیں وہ خود مارکس کی نشاندہی کرتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ طریقہ کار اور پالیسی کس نے بنائی؟ کمیشن امتحانات میں شفافیت کا طریقہ بنا کر عدالت میں پیش کریں۔

جسٹس ذوالفقار خان نے ریمارکس دئیے کہ مستقبل کے معماروں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

کمیشن حکام نے عدالت سے دو ماہ کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کمیشن حکام کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کیس ملتوی کردیا۔

علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے چیئرمین کمیشن نور محمد جادمانی کے وارنٹ اور سیکریٹری عطا اللہ کی معطلی ختم کردی گئی ہے۔