ہوم بلاگ صفحہ 11763

پہاڑی سے گرنے والے برفانی چیتے کو بچایا نہ جا سکا

0

پشاور: چترال میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والے برفانی چیتے کو کوششوں کے باوجود بچایا نہ جا سکا، اور وہ ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چترال میں چند دن قبل پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا نایاب نسل کا برفانی جیتا جاں بر نہ ہو سکا، پشاور چڑیا گھر انتظامیہ نے برفانی چیتے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

برفانی چیتا چترال شہر سے 50 کلو میٹر دور آرکری گاؤں میں 26 فروری کو زخمی حالت میں ملا تھا، مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو زخمی چیتے کے بارے میں اطلاع دی تو محکمے کے عملے نے زخمی چیتے کو چترال پہنچا کر ابتدائی طبی امداد فراہم کیا۔

چترال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے زخمی برفانی جیتے کو مزید علاج کے لیے پشاور چڑیا گھر منتقل کر دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے پشاور چڑیا کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ زخمی مادہ برفانی چیتا 27 فروری کی صبح 6 بجے چڑیا گھر لایا گیا تھا، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے ساتھ ہم نے زخمی چیتے کا طبی معائنہ کیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق چیتا بہت کمزور تھا اور اونچائی سے گرنے کے باعث اس کی ریڑھ کی ہڈی کو کافی نقصان پہنچا تھا اور گہرے زخم آئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا کہ کئی دنوں تک سرد موسم میں بھوکا رہنے کی وجہ سے چیتے کے جسم کا درجہ حرارت کافی گر چکا تھا، اسے کی پچھلی ٹانگیں بھی مفلوج ہو چکی تھی اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔

پشاور چڑیا گھر کے انچارچ اشتیاق وزیر کے مطابق زخمی چیتے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن گہرے زخم لگنے کی وجہ سے وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ برفانی چیتے پاکستان کے شمالی علاقہ جات جہاں زیادہ برف پڑتی ہے، میں پائے جاتے ہیں۔

مودی سرکار پر "بڑی ڈکیتی” کا الزام لگ گیا، وجہ سامنے آگئی

0
غیرقانونی ہتھیار

نئی دہلی : بھارت میں مودی حکومت کو پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارت میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس مہنگائی سے متعلق مسلسل مودی حکومت پر حملہ کر رہی ہے اور آج  راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس رہنماؤں نے اس مہنگائی پر مودی حکومت کو "دی گریٹ رابری” (بڑی ڈکیتی) کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مہنگائی کے اس اقدام کو "دی گریٹ رابری” قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہےکہ عوام کو مہنگائی کے ایک اور "انجکشن کی خوراک” بی جے پی سے ملی ہے۔

سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 2 مہینے میں یہ لگاتار چھٹی بار اضافہ ہوا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ گیس، ڈیزل، پٹرول (جی ڈی پی) کی بڑھتی قیمتوں کو اب ’دی گریٹ رابری‘کہا جاسکتا ہے۔

راہل گاندھی نے بھی ایل پی جی گیس سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں مودی حکومت پر حملہ آور انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت پھر بڑھ گئی۔ عوام کے لیے مودی حکومت کے اختیارات ، کاروبار بند کرو،  چولہا پھونکو۔

پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے متعلق اہم اعلان

0
اساتذہ بھرتی

محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے تعلیمی سال سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاتعلیمی سال ‏یکم اگست سے31 مارچ 2022تک ہوگا۔

محکمہ تعلیم جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کےتمام تعلیمی اداروں پر فیصلہ لاگو ہو ‏گا۔

کورونا وبا کے باعث اسکولوں میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد کرنے کے لیے لاہور، گجرات، ‏ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی۔

ایسے علاقے جہاں کورونا کے بیس کیسز ہورہے ہیں وہاں اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری رہے گی ‏جبکہ دیگر اضلاع میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا۔

اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے اعلان کیاتھاکہ یکم مارچ سے پورےملک میں ‏تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کےساتھ کھول دئے جائیں گے،وفاقی حکومت کے فیصلے کے ‏برخلاف سندھ کےاسکولوں میں پچاس فیصد حاضری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

‘تنقید سے پریشانی نہیں، محنت کی ترغیب ملتی ہے’

0

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ انہیں تنقید سے پریشانی نہیں بلکہ ‏مزید محنت کی ترغیت ملتی ہے وہ خود پر ہونے والی تنقید کو اپنی پرفارمنس سے غلط ثابت ‏کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آل راؤنڈر افتخاراحمد ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ‏انہوں نےایڈیشن 2018 میں ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا، ‏جس کے بعد وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر 2 مرتبہ کی چیمپئین ‏اسلام آباد یونائیٹڈ (2016،2018) کا حصہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبا د یونائیٹڈکا دوبارہ حصہ بننا ان کی خواہش بھی تھی اور اب وہ اپنی ٹیم ‏کو چیمپئن بنانے کے لیےبھی پر امید ہیں، مڈل آرڈر بیٹسمین کا رول گیم کو طول دینا اور اچھے ‏انداز میں فنش کرنا ہوتا ہے، وہ انٹرنیشنل ، ڈومیسٹک یا فرنچائز کس بھی کرکٹ میں بہترین ‏کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

افتخار احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی اچھی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنی ‏نظریں اب رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021 میں عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم ‏ہیں۔

دوران پرواز امریکی پائلٹ نے فضا میں کیا دیکھا؟ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ

0

واشنگٹن: امریکی پائلٹ نے دوران پرواز اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے فضا میں اجنبی شے کی پرواز دیکھی ہے، عموماً لوگ اسے اڑن طشتری قرار دیتے ہیں تاہم اس کی موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔

The sighting is the latest in a series of reported UFOs in the area over the years.

یو ایف او 21 فروری کو امریکی ریاست نیو میکسیکو کی فضائی حدود میں دیکھی گئی۔ پائلٹ نے متعلقہ ادارے کو بتایا کہ اس نے گول شکل میں کسی شے کو تیزی سے اڑتے ہوئے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پراسرار شے تقریباً 36 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کررہی تھی، واقعے کی ایئرلائن نے تصدیق بھی کردی۔

پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ غیرشناخت شدہ اشیا ہمارے جہاز کے اوپر اڑ رہی تھی۔

پاکستان کیلیے پروازیں ، قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

0

اسلام آباد : قطر ایئرویز نے کل سے سیالکوٹ کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ، سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل 2 مارچ سےسیالکوٹ کی پروازیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

قطر ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی اور پروازوں کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال ہوں گے۔

سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف  کا کہنا ہے کہ ا س سے بزنس مینوں اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

خیال رہے گذشتہ ماہ  پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی نرخ متعارف کرائے تھے  ، جس کے مطابق  کراچی سیالکوٹ کےمابین یکطرفہ کرایہ 8ہزار 200 سے شروع ہوگا جبکہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

اس سے قبل  قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏ کیا تھا ، جس کے تحت بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی

0
ایف بی آر جعلی رسیدوں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہوگئی۔

ایف بی آر کی ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 کے مطابق پچھلے سال اس عرصہ میں 24لاکھ 30 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے، جبکہ اس بار ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بروقت گوشوارے جمع کرانے والوں اور تاریخ میں توسیع کے اندر ریٹرنز جمع کرانے والوں کے نام اے ٹی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

لسٹ میں شامل افراد کو تعلیمی اداروں کی فیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق لسٹ میں شامل افراد پر گاڑیوں کی خرید پر کم ٹیکس لاگو ہوگا، اے ٹی ایل میں شامل افراد پر جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی کم ٹیکس لاگو ہوگا، اے ٹی ایل میں شامل افراد بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔

ریونیو بورڈ نے21 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

افغان فورسز کا آپریشن ، القاعدہ کے جنگجوؤں سمیت 30 دہشت گرد ہلاک

0

کابل : افغان صوبے کپیسا میں افغان فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ کے جنگجوؤں سمیت 30 دہشت گردوں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا تاہم طالبان اور القاعدہ نے تاحال حکومتی دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے کپیسا کے ضلع نجراب میں افغان بری فوج کے کمانڈوز اور افغان فضائیہ نے مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران تیس جنگجو مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے.

افغان وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سولہ کا تعلق القاعدہ اور چودہ کا طالبان سے ہے تاہم طالبان اور القاعدہ کی جانب سے تاحال حکومتی دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

خیال رہے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک ان میں کوئی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور نہ فریقین میں ان مذاکرات کے کسی ایجنڈے پر اتفاق رائے ہوسکا ہے، دوحہ میں بین الافغان بات چیت 12 ستمبر کو شروع ہوئی تھی اور یہ دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہی ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ زدہ ملک کے مشرقی علاقے میں خونریز لڑائی ہوئی تھی ، جس کے نتیجے میں 65 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

موبائل پر کسی خاتون سے بات کیوں کی؟ بیوی نے شوہر کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

0

ریاض: سعودی عرب میں شوہر کو کسی دوسری خاتون سے بات چیت کرنا مہنگا پڑگیا، بیوی نے موبائل پر پیغامات دیکھ لیے اور خلع لینے عدالت پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ سعودی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر سے خلع لینے اور معاوضہ ادا کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ بیوی نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر اسے دھوکا دے رہا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر پر پہلے سے ہی شک تھا، موبائل پر پیغامات دکھ کر حقیقت عیاں ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ میرا شوہر کسی دوسری خاتون سے رابطے میں ہے اور اس سے موبائل پر بات چیت کرتا ہے، شک کی بنیاد پر میں نے نگرانی کرکے اس کا موبائل پاس ورڈ خفیہ طور پر معلوم کیا۔

بیوی کا مزید کہنا تھا کہ جب موبائل کھول کر دیکھا تو میرا شک یقین میں تبدیل ہوگیا۔

بعد ازاں شوہر نے بھی اعتراف کرلیا اور کہا وہ اس خاتون سے شادی کا خواہاں ہے، جس پر خاتون نے طلاق لینے اور دھوکہ دینے کی صورت میں معاوضہ ادا کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات : پی ڈی ایم کے امیدوار نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگ لیا

0

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ووٹ مانگ لیا اور کہا ہمیں آج یکجہتی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، بطور اسپیکر حکومتی، اپوزیشن اراکین میں تفریق نہیں کی اور بطور وزیراعظم دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے رہے، ہمیں آج یکجہتی کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگا تھا اور کہا کہ ارکان قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ دیں ، آج کئے گئے فیصلےمستقبل کی سمت طے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کےتقدس کےلیےاکٹھےہوناہے، سیاسی ونظریاتی اختلاف جمہوریت کاحسن ہے، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑرہا، امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کےلیے یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور دونوں جانب سے اراکین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔