ہوم بلاگ صفحہ 11764

موٹروے پر مسافر کوچ کے ڈرائیور کو دل کا دورہ

0

کراچی میں موٹروے پر مسافر کوچ کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا تاہم بس بڑے حادثے سے بچ ‏گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی کے قریب گاڑی چلاتے وقت ‏ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا جس کی فوری اطلاع مسافروں نے موٹروے پولیس کو دی۔

مسافروں نے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے مدد طلب کی اور اطلاع ملنے پر ‏پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کی موٹر وے پولیس نے فوری طبی امداد دے کر جان بچا لی۔ ‏ڈرائیور پریل بھٹو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ڈرائیور نے فوری طبی امداد دیے جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏بروقت طبی امداد دے کر جان بچانے پر وہ پولیس کے مشکور ہیں۔

وفاقی وزرا قانونی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں: سندھ حکومت

0

کراچی: سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا حلیم عادل شیخ کے معاملے میں قانونی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا وفاقی وزرا خود کو وفاق کے نمائندے کہتے ہیں لیکن یہ قانونی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، حالاں کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ 2 نہیں، ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں قانون کا اطلاق ہر طبقے پر ہوگا۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کی گرفتاری اور مقدمات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے شدید ردِ عمل کے بعد کراچی میں خصوصی پریس کانفرنس کی، جس میں انھوں نے سوالات اٹھائے کہ اگر کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو کیا ریاست کو خاموش رہنا چاہیے؟ کیا پی ٹی آئی اور اس کے کارکن قانون سے بالاتر ہیں؟

انھوں نے کہا حلیم عادل شیخ جدید اسلحے سے لیس ہو کر پی ایس 88 کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر رہے تھے، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا، کارروائی کے لیے ایس ایس پی ملیر کو الیکشن کمیشن کا حکم ملا، سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا اگر ہم عمران خان کے ایک پاکستان کی بات کرتے ہیں تو پھر پولیس تو قانون پر عمل کر رہی ہے، کسی ایم این اے، ایم پی اے کو الیکشن میں مہم چلانے کی اجازت نہیں، ملیر کی سیٹ ہماری سیٹ ہے لیکن ایک بار بھی وزیر اعلیٰ اور ناصر حسین شاہ ملیر نہیں گئے، جب کہ 16 فروری کو حلیم عادل پی ایس 88 کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرتے ہیں، حلیم عادل بتاؤ، تم کون ہو الیکشن کمیشن کے ممبر ہو؟ کیا حلیم عادل شیخ پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا؟

حلیم عادل شیخ کا معاملہ، وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع

ترجمان نے کہا ویڈیو میں فائرنگ ہوتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، کھلے عام فائرنگ کریں گے اور پولیس خاموش رہے گی؟ اب یہ کہتے ہیں کہ پولیس نے غلط کارروائی کی، جب حلیم عادل ضمانت لینے عدالت گئے تو عدالت نے ریمانڈ دیا، پولیس اگر زیادتی کرتی تو دعا بھٹو و دیگر کو حلیم عادل سے ملنے نہ دیتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ خطرناک سانپ آیا ہے اور حلیم عادل شخ نے اس کو مار دیا، کمرے میں حلیم عادل کے پاس ڈنڈا بھی موجود تھا، اب سوال یہ ہے کہ سانپ خود آیا یا لایا گیا تھا؟

مرتضیٰ وہاب نے حلیم عادل کی طبیعت کی خرابی کے سلسلے میں وفاقی وزرا کی جانب سے ہونے والے دعوؤں اور اعتراضات کے جواب میں کہا کہ حلیم عادل کو طبیعت کی خرابی پر این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا، یہ وہی اسپتال ہے جس کے بارے میں پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خراب ہے، جو اسپتال برا پرفارم کر رہا ہے یہ اسی میں علاج کراتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہتے تھے کہ حلیم عادل نہیں چل سکتے لیکن وہ خود چل کر اسپتال گئے، کل کسی نے کہا حلیم عادل شیخ کی جان کو خطر ہ ہے، لیکن حلیم عادل مکمل سیکیورٹی میں اسپتال گئے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین لگوا لی

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین لگوا لی۔

پمزاسپتال میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ میں ‏نےسائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوزلگوائی ہے یہ کوروناویکسین بطورڈاکٹرمیں نےلگوائی ہے۔ ‏

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ آسٹرازینیکاویکسین کی پہلی کھیپ مارچ کےپہلےہفتےآناشروع ہوگی ‏جب کہ جون سےقبل کوروناویکسین کی17ملین خوراکیں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ہیلتھ ورکرزویکسینیشن کیلئےآن لائن رجسٹریشن کراسکتےہیں، 65سال ‏کےشہریوں کی رجسٹریشن جاری ہے، 60سال سےزائدعمرکےشہریوں کی رجسٹریشن کاآغازکردیا ‏ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کوروناویکسین90فیصدتک مؤثرومحفوظ ہے، سائنو فارم کا ‏لائسنس60سال کےشہریوں تک تھا، اسلام آباد:ویکسین لگوانےکےاہل شہری رجسٹریشن کرائیں اب ‏بھی کوروناسےاحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے ایسانہیں ہوناچاہئےویکسین ‏لگوانےکےبعداحتیاط چھوڑدیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین سینٹرزمیں آسانی سےاضافہ بھی کیاجاسکتاہے، ویکسین ‏لگانےکاساراپلان تیارہے ویکسین سےمتعلق افواہوں سےلوگ کنفیوژہورہےہیں تاہم کوروناکی ‏جوویکسین دستیاب ہووہ لگوالینی چاہئے۔

طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کا بڑا فیصلہ

0
طیارہ حادثے

نیو یارک : امریکی میں یونائیٹڈ ایئرلائنز کے جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے بعد جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ نے اپنے777 ماڈل والے128 جہاز دنیا بھر میں گراؤنڈ کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز اور جاپان کی دو بڑی ایئرلائنز نے ان 56 طیاروں کے آپریشنز معطل کرنے کی تصدیق کر دی ہے جن میں یہی انجن نصب تھا جو کہ اس طیارے میں تھا جو گزشتہ روز امریکی شہر کولوراڈو میں دوران پرواز حادثے کا شکار ہوا تھا۔

امریکی قومی ٹرانسپورٹیشن اور تحفظ بورڈ بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں کسی کے جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے طیاروں کا استعمال روک دینا چاہیے جب تک فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی جائزے کا عمل یقینی نہ بنالے۔

بوئنگ انتظامیہ نے کہا کہ جب تک امریکی قومی ٹرانسپورٹیشن اور تحفظ بورڈ کی تحقیقات جاری ہیں، ہم تجویز کرتے ہیں کہ موجودہ استعمال کے69 اور ذخائر میں موجود59 777 (ماڈل کے) طیاروں کو گراؤنڈ کردیں جن میں پریٹ ایڈ واٹنی112-4000انجن نصب ہے۔

امریکہ کی یونائٹڈ ایئرلائنز کے مطابق انہوں نے رضاکارانہ طور پر 24 بوئنگ 777 جہاز کو گراؤنڈ کر دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ صارفین کی بہت کم تعداد کو مشکل کا سامنا ہوگا۔

اس کے قبل فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کچھ مسافر طیاروں کے اضافی جائزے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اتھارٹی کے سربراہ اسٹیو ڈکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہرین سے رجوع کیا اور بتایا کہ کچھ جہاز ممکنہ طور پر گراؤنڈ کر دیے جائیں گے۔

بڑی خوشخبری؛ پی ایس ایل ٹیموں کا میچ گوادر میں ہوگا

0

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم گوادر پی ایس ایل کی دو ‏ٹیموں کے میچ کی میزبانی کرے گا۔

اس بات کا اعلان معروف میزبان و گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ‏ویڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کا میچ ہوگا یہ میچ پی ایس ایل کے بعد کھیلا جائے گا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

فخرعالم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گوادر میں اِن ایکشن ہوں گے۔ پی سی ‏بی اوردونوں فرنچائزکاشکریہ اداکرتاہوں، وزیراعلٰی بلوچستان سےاچھی میزبانی کی امیدہے۔

اس سے قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو مزید بہتر بنانے کے ‏عزم کا اظہار ‏کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد2 فرنچائز کا میچ بھی سوچ رکھا ہے۔

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سجا تھا ، گوادر اسٹیڈیم میں ‏‏سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کا پہلا دوستانہ میچ ہوا۔

میچ میں شوبز شارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، کرکٹ میچ میں معاون ‏‏خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شوبز کی اہم شخصیات شریک ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے ‏‏پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا۔

‘اوپن بیلٹ سے متعلق عدالتی فیصلہ قبول کریں گے’

0

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ‏اسے قبول کریں گے۔ ‏

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں ‏گورنرشاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت صوبائی امور اور پارٹی صورتحال پر تبادلہ ‏خیال کیا گیا۔

اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کابھی تذکرہ ہوا تو وزیردفاع پرویزخٹک نےضمنی الیکشن ‏ہارنےکی وجوہات بتائیں۔ پرویزخٹک نے کہا کہ الیکشن میں بےقاعدگی کوعدالت میں چیلنج کریں ‏گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پرہوں، ‏سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پرفیصلہ عدالت کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کافیصلہ جوبھی ہوقبول کریں گے،پارٹی جس امیدوارکونامزدکریگی ‏اسےکامیاب کریں۔

چیتے نے گاؤں پر حملہ کر کے افراتفری مچا دی، متعدد دیہاتی زخمی ہو گئے

0

تھرپارکر: صوبہ سندھ کے ایک علاقے میں چیتے نے گاؤں پر حملہ کر کے افراتفری مچا دی، متعدد دیہاتی چیتے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں میں چیتے نے حملہ کر کے 8 افراد کو زخمی کر دیا، چیتے کے حملے سے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔

حملے کے بعد دیہاتیوں نے محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھروں میں بند کر لیا، تاہم چند علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ہتھیار لے کر نکلے اور چیتے کو فائرنگ کر کے مار دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلی حیات تھر کو چیتے کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی مگر محکمے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، جس کے باعث گاؤں کے کئی افراد زخمی ہوئے۔

مارگلہ ہلز میں چیتے کی موجودگی کی تصویر جاری، جنگل جانے سے گریز کی ہدایت

یاد رہے کہ رواں ماہ وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چیتے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ مارگلہ ہلز آنے والے اندھیرا ہونے پر جنگل جانے سے گریز کریں، بورڈ کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 5 چیتے موجود ہیں۔ چیتے کی موجودگی کی 31 جنوری کو کھینچی گئی تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔

وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ شہزادی نامی مادہ چیتا کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مستقل رہائش پائی گئی ہے، اس چیتے کی رہائش مارگلہ ہلز ٹریلز 4 اور 6 کے درمیان ہے۔

عرب ممالک میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم وضاحت

0

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر مختلف فضائی کمپنیوں نے چار عرب ممالک میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں کمی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے مسافروں کو ریزرویشن کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنیوں نے کہا ہے کہ مصر، اردن، لبنان اور کویت کے ٹکٹوں کے نرخوں میں دس فیصد اوسط کمی ہوئی ہے۔

سال2020کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ان ملکوں کے لیے ریزرویشن کی طلب کم ہوئی ہے۔ ان دنوں ان چاروں ملکوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم ہیں تاہم نئی قیمتیں کوویڈ 19 کی وبا شروع ہونے سے پہلے کی سطح پر ہیں۔

الاماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بعض فضائی کمپنیوں نے مارکیٹ میں مندی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے مسافروں کو مستقبل کے لیے ریزرویشن کی پیشکش کی ہے۔

فضائی کمپنیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم گرما میں ان چاروں عرب ملکوں کے لیے سفر کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی۔

’ویجو‘کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل مامون حمیدان نے کہا کہ ان دنوں سب سے بڑی مشکل سفر کے لیے کوویڈ 19 ایس او پیز کی پابندی ہے، اس کے لیے مسافروں کو اضافی تیاری کرنا ہوتی ہے۔

مامون حمیدان کا کہنا تھا کہ بہرحال فضائی کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاحت کے شعبے کا اعتبار بحال کرنے کے لیے امارات کے حفاظتی اقدامات سے مسافروں کو مطلع کریں۔

حمیدان نے بتایا کہ جیسے جیسے سفر کا ماحول معمول کے مطابق آتا جائے گا ویسے ویسے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اوسط بدلتا چلا جائے گا۔

امارات سے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مصر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 352 ڈالر (1292 درہم) کے لگ بھگ رہی۔ یہ 2020 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں بارہ فیصد کم ہے۔

اردن کے لیے امارات سے اوسط ٹکٹ 466 ڈالر (1710 درہم) ریکارڈ کیا گیا- گیارہ فیصد کمی رہی ہے۔ لبنان کے لیے 420 ڈالر (1541 درہم) رہا 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کویت کے لیے اوسط ٹکٹ 716 ڈالر (2637 درہم) ریکارڈ کیا گیا۔ 45 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جہاں تک سعودی عرب کے لیے اوسط ٹکٹ کی اوسط قیمت کا معاملہ ہے تو وہ 536 ڈالر (1967 درہم) رہی اس دوران 15فیصد ٹکٹ سستے رہے۔

کراچی: زہریلے بن فروخت کرنے والی فیکٹریاں سیل

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زہریلے بن فروخت کرنے والی 3 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا، فیکٹریوں میں گندے پانی اور ناقص اجزا سے بن بنائے جارہے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ذمہ دار کون کی ٹیم نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر زہریلے بن فروخت کرنے والوں کو بے نقاب کردیا۔

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں سالوں سے قائم بن بنانے والی 3 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا، یہ بن ٹھیلوں پر بکنے والے بن کباب وغیرہ کے لیے سپلائی کیے جاتے تھے۔

فیکٹریاں نہایت غلیظ حالت میں تھی جہاں گندگی کے ڈھیر لگے تھے، بن بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزا بھی ناقص اور غیر معیاری تھے جبکہ گندا پانی استعمال کیا جارہا تھا۔

بن بنانے کے عمل میں استعمال ہونے برتن وغیرہ بھی گندگی و غلاظت سے بھرپور تھے۔ ان فیکٹریوں سے یومیہ 10 ہزار بن فروخت کیے جاتے ہیں۔

فیکٹریوں کے ملازم بغیر ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کے زہریلے بن بنانے میں مصروف تھے، فیکٹری مالکان کا دعویٰ تھا کہ ان کے ملازم حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں تاہم آج ہی وہ اس سے غفلت برتتے پائے گئے۔

فیکٹری مالکان کا یہ بھی شکوہ تھا کہ حکام بغیر اطلاع دیے ان کے پاس پہنچے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کی جانب سے فیکٹری مالکان کو 2 آپشنز دیے گئے، یا تو وہ 2 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کریں یا پھر اسی رقم سے فیکٹریوں کی حالت درست کر کے انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں۔

مالکان نے کوئی جائے فرار نہ پا کر فیکٹریوں کی حالت درست کرنے کا وعدہ کیا۔

حکام نے عارضی طور پر فیکٹریوں کو سیل کر کے مالکان کو اپنے دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی وارننگ بھی دی کہ اگر حکام کی اجازت اور معاملات درست کیے بغیر فیکٹریوں کو کھولا گیا تو انہیں مستقل بنیادوں پر سیل کردیا جائے گا۔

نیب کا حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ

0
حمزہ شہباز

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انویسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ کو 23 مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181 ملین سے زائد رقم وصول ہوئی تاہم حمزہ شہباز نے موصول ہونے والی رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان نے 2005 سے 2016 تک 14 بڑی کمپنیاں بنائیں اور کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے، 14 کمپنیاں  مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم سے بنائی گئیں، حمزہ شہباز کے 14 کمپنیز میں کروڑوں کے شئیرز ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے اور کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

خیال رہے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر23فروری کوسماعت مقررہے ، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا۔