ہوم بلاگ صفحہ 11766

اینکر مرید عباس قتل کیس : ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پر فردِ جرم عائد

0

کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پرفردجرم عائدکردی گئی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکرمریدعباس قتل کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی ، دوران سماعت ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پرفردجرم عائدکردی گئی ، فردجرم قتل،ناجائزاسلحہ رکھنےکےالزام پر عائدکی گئی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جس پر عدالت نےگواہان کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم عاطف زمان نے اس دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔

سینیٹ میں آپ کامیاب ہوں گے ، بلاول بھٹو کی یوسف رضا گیلانی کو یقین دہانی

0

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پی ڈی ایم نےکامیابی کے لیے بھرپور کوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی اورمراد علی شاہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینیٹ الیکشن پرطویل نشست ہوئی اور کچھ سیاسی شخصیات سے فون پر رابطہ بھی کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ میں آپ کامیاب ہوں گے ، پی ڈی ایم نےکامیابی کے لیےبھرپورکوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے۔

سینیٹ امیدوار یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے کئی ناراض ارکان بھی رابطے میں ہیں، کچھ ناراض ارکان نےخودبھی رابطہ کرکے ووٹ کا یقین دلایا ہے، جس پر بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈ کی پریشانی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے رابطوں پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی پارٹی کے تمام ایم این ایز کی جانب سے یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

الزائمر کی ابتدائی علامات کون سی ہیں؟

0

الزائمر ایک دماغی مرض ہے جو عموماً 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں عام ہے۔ اس مرض میں انسان اپنے آپ سے متعلق تمام چیزوں اور رشتوں کو بھول جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق الزائمر اموات کی وجہ بننے والی بیماریوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں نیورولوجسٹ ڈاکٹر عبدالمالک نے شرکت کی اور اس مرض کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر مالک کا کہنا تھا کہ ڈیمینشیا یا نسیان بڑھاپے میں لاحق ہونے والا عام مرض ہے اور الزائمر اس کی ایک قسم ہے جو زیادہ خطرناک ہے، روٹین کے کاموں میں تبدیلی پیدا ہونا اور معمولی چیزوں کو بھول جانا ڈیمینشیا کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 60 سال کی عمر کے افراد کی آبادی میں 7 فیصد کو ڈیمینشیا کا خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ 80 سال کے افراد میں یہ 15 فیصد تک ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر مالک نے بتایا کہ ڈیمینشیا اور الزائمر کی ابتدائی علامات مشترک ہیں، جیسے معمولی چیزیں بھول جانا، روٹین کی عادات میں تبدیلی آنا، جیسے اگر کوئی شخص ساری زندگی ذاتی صفائی ستھرائی کا خیال رکھتا ہو اور اچانک وہ اس سے لاپرواہ ہوجائے تو یہ الارمنگ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات یادداشت کے مسائل غذائی بے قاعدگی سے بھی جڑے ہوتے ہیں جیسے وٹامن ڈی 12 کی کمی یادداشت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے ایسی علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کیا جائے۔

ڈاکٹر مالک کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ افراد کا خیال رکھنے والوں کو اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے گھر میں موجود بزرگوں کو توجہ سے دیکھ بھال کرسکیں۔

ملتان کے بعد مظفرگڑھ میں بھی کم عمر بچے کی "گاڑی ڈرائیو” کرنے کی ویڈیو وائرل

0

مظفرگڑھ: ملتان کے بعد مظفرگڑھ میں بھی مصروف ترین شاہراہ پر کم عمر بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، تاہم اس بار پولیس نے فوری قدم اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل چوک سرور شہید شہر میں کم عمر بچہ مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی چلارہا ہے، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر مقامی پولیس حرکت میں آئی، جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے فوری احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ احسن اقبال کے حکم پر تھانہ سرور شہید پولیس نے فوری کارروائی کی اور کار کے مالک محمد ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملتان میں کم عمر ڈرائیور کی ایک اور ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں پانچ سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، لینڈ کروزر چلانے والا بچہ تین دن تک پولیس کے لئے درد سر بنارہا ، بعد ازاں وہ والدین کے ساتھ تھانے میں پیش ہواتھا۔

بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا فہد ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا، فہد کے والد نے ازخود پیش ہوکر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان قلمبند کرایا، بیان حلفی میں والد نے یقین دہانی کروائی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔

پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین کیلئے جدید ترین اسٹوریج کنٹینرز کا انتظام کرلیا

0

اسلام آباد : یونیسف نے پاکستان کو فائزر کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے مفت کنٹینرز فراہم کر دیے، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے،کنٹینرز کورونا سے زیادہ متاثرہ 15 شہروں میں رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز کا انتظام کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسف نے پاکستان کو ویکسین اسٹوریج کنٹینرز فراہم کر دیے، یونیسیف کی جانب سے جدیداسٹوریج کنٹینرز مفت فراہم کیے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایشین ڈولپمنٹ بینک نے ویکسین کنٹینرز کیلئےیونیسیف کو سپورٹ گرانٹ فراہم کی، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے، جدید کنٹینرز میں فائزر کی کورونا ویکسین محفوظ کی جائے گی۔

.مزید پڑھیں : پاکستان کا فائزر کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے بڑا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینرز میں منفی 70 درجہ حرارت سےکم پرویکسین محفوظ رکھی جائےگی ، پاکستانی ویکسین کولڈچین سسٹم منفی 20 گریڈ پر اسٹوریج کا حامل ہے، جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وفاق، صوبوں میں رکھے جائیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق ویکسین کنٹینرز کورونا سےزیادہ متاثرہ 15 شہروں میں رکھے جائیں گے،فائزرکورونا ویکسین آئندہ 3ماہ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے۔

، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کوفائزرویکسین کی لاکھوں خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کاپابند ہے۔

پی ایس ایل میچز : شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

0

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کو ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا لانا سختی سےممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں ، بارودی مواد یا پٹاخے لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ،ماچس،لائٹر،تیزدھارآلہ سمیت لیزرپوائنٹر،لیپ ٹاپ یا اس طرح کے دیگرسامان کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھانے پینے کی اشیالاناسختی سےممنوع قرار دیا ہے اور قومی پرچم،پی ایس ایل یاایچ بی ایل کےعلاوہ کسی قسم کاجھنڈا لانا منع ہے

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ ہولڈرشناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور جو 18سال سےکم عمر نوجوان ہے وہ بے فارم لیکرآئیں جبکہ 4سال سے زیادہ عمر کے بچے کے لئے ٹکٹ لینا لازمی ہو گا۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتراض تحریروالےبینر،پوسٹرزلانےکی اجازت نہیں ہوگی اور منافع کی غر ض سے ٹکٹ کی دوبارہ فروخت پرکارروائی ہوگی اور اگر ٹکٹ پرسیکیورٹی فیچر، کوڈمسخ یاخراب پایا گیا توداخل کی اجازت نہیں ہوگی۔

خصوصی ہدایات کے مطابق ٹکٹ کی رقم کی واپسی کیلئےپی ایس ایل ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جس میں نامور فنکار تقریب میں پرفارم کریں گے، تقریب کا آغاز شام پونے سات بجے ہوگا، کورونا کے باعث ترکی میں ریکارڈ کیا گیا شو بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا معرکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

نوجوان لڑکیاں بوڑھی عورتوں کا روپ دھار کر کرونا ویکسی نیشن کروانے پہنچ گئیں

0

امریکا میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر کرونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں، حکام نے جلد ہی ان کی جعلسازی پکڑ لی۔

امریکا میں اس وقت کرونا وائرس ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دیے جانے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

ایسے میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر ویکسین لگوانے پہنچیں لیکن پکڑی گئیں۔

ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں 2 لڑکیاں حکام کو چکمہ دے کر کرونا وائرس ویکسین لگوانے میں کامیاب رہیں۔

کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹی کے کنونشن سینٹر میں کی جارہی تھی جہاں یہ دونوں بزرگ خواتین جیسا حلیہ بنا کر، چشمہ اور دستانے پہن کر پہنچیں۔ اس حلیے میں وہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے میں کامیاب رہیں۔

تاہم جب وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو انہیں دھر لیا گیا۔

کاؤنٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ دونوں لڑکیاں پہلی خوراک لینے میں کس طرح کامیاب ہوئیں، جب وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو ان کے پاس بالکل مؤثر ویکسی نیشن کارڈز تھے۔

حکام کے مطابق دونوں خواتین اپنی عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ اس جعلسازی پر ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی 65 سال سے کم عمر ایک شخص اپنے والد کے شناختی دستاویزات لے کر اپنی ویکسی نیشن کروانے پہنچا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے اصطبل کی نایاب تصویر وائرل

0

ریاض : سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے گھوڑوں کے اصطبل کی نایاب تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے گھوڑوں کے اصطبل کی تصویریں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ مذکورہ اصطبل الخرج کمشنری کے خفس دغرہ میں واقع تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اصطبل کی تصویر گھڑ دوڑ کے سعودی کپ کے موقع پر شائع کی گئی، جس میں شاہ عبدالعزیز کے عربی و دیگر نسلوں کے نایاب گھوڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالعزیز گھوڑوں کے بہت شوقین تھے، جنہوں نے دارالحکومت ریاض سمیت ملک کئی علاقوں میں متعدد اصطبل قائم کررکھے تھے۔

این اے 75ضمنی انتخاب : پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

0

ڈسکہ: این اے 75ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ 4ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھرفائرنگ کرنے والوں کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے پچھترڈسکہ کا ضمنی انتخاب تنازعات کا شکار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ سے قتل ہونے والے دو افراد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ قمرزماں کی مدعیت میں چارملزمان کےخلاف درج کیاگیا،جس میں ملزم جاویدبٹ، حسن، رئیس اور خالد بگڑی کونامزد کیاگیاہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دن بھرفائرنگ کرنے والوں کےخلاف تین مقدمات درج کئےگئے۔

گزشتہ روزفائرنگ کرنےوالےافرادکی فوٹیجز بھی منظرعام پر آئی تھی ، جس میں ڈسکہ میں کارکنوں کےدرمیان تصادم اور مسلح افراد کوفائرنگ کرتےدیکھاجاسکتاہے، واقعےمیں پی ٹی آئی ک اکارکن ماجد مہراورمقامی شہری ذیشان جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ڈسکہ کے علاقے گوئند میں پولیس اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں دوران علاج دو زخمی دم توڑ گئے تھے۔

چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

0

لاہور : چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے خدشے کے پیش نظر قیمتوں میں متوقع اضافہ روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ حکومت کوقیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کا پابند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں میں متوقع اضافہ روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی۔
.
جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافےکاخدشہ ہے، حکومت کوقیمتوں میں اضافہ روکنےکیلئےاقدامات کا پابند کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنےکیلئےبھی اقدامات کاپابندکیاجائے۔

یاد رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5لاکھ ٹن تک چینی کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے قیمتیں کم رکھنے کے لیے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ سفید اور خام چینی کی درآمد پر 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کر کے 0.25 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی، فیصلےسےشوگر ملز30جون تک 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کر سکیں گے۔