ہوم بلاگ صفحہ 11787

نیٹ فلکس کے دیوانوں کے لیے نیا فیچر متعارف

0

ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروا دیا جسے ڈاؤن لوڈ فار یو کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیچر صارف کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے شوز اور فلموں کو خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ کردیتا ہے جن کو آف لائن یا بغیر انٹرنیٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ فار یو کا یہ فیچر خود کار طور پر مخصوص فلموں یا شوز کو فون یا موبائل ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے، صارف اس مواد کے لیے مخصوص میموری اسپیس جیسے 1 جی بی، 3 جی بی یا 5 جی بی مختص کرسکتا ہے۔

نیٹ فلیکس نے بتایا کہ یہ فائلیں اس وقت ڈاؤن لوڈ ہوں گی جب ڈیوائس وائی فائی سے کنکٹ ہوگی اور موبائل ڈیٹا پر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپ کامیڈی دیکھنا پسند کرتے ہیں یا رومانوی کامیڈی کو بغیر انٹرنیٹ کے کسی طویل سفر کے دوران دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ہمیشہ آپ کی تفریح کے لیے کچھ نیا کرتے رہتے ہیں اور یہ نیا فیچر اسی مقصد کے لیے ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین ایپ اوپن کر کے ڈاؤن لوڈز میں جائیں اور ڈاؤن لوڈ فار یو ٹرن آن کردیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اب دنیا بھر میں اینڈرائیڈ صارف کے لیے دستیاب ہے اور بہت جلد اس کی آزمائش آئی او ایس ڈیوائسز پر بھی کی جائے گی۔

گیلانی کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سے اہم ملاقات

0

لاہور: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت لاہور میں پیشی پر آئے شہباز شریف اورحمزہ شہباز سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی آج لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، یہ ملاقات ون آن ون جاری تھی کہ حمزہ شہباز نے بھی اس ملاقات میں شامل ہوگئے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف سے مشاورت کی، ساتھ ہی آصف زرداری اوربلاول بھٹو کا اہم پیغام اسیر لیگی رہنماؤں تک پہنچایا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے پر نون لیگ اور پی ڈی ایم کا بہت مشکور ہوں۔

شہباز شریف سے ملاقات پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے شہباز شریف سے ملاقات کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو صاحب تشریف لارہے ہیں، مریم نواز سے ملاقات ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سینیٹ اوپن بیلٹ ستے متعلق بل اسمبلی میں لائی اورجب دیکھا کہ اکثریت نہیں تو ریفرنس بھیج دیا، تاثر ہے ایوان بالا کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوگی ، پیسہ چلے گا اسکی مذمت کرتے ہیں، حکومت پہلے میرے پیچھے لگی کہ نااہل ہوجائے، اب حکومت کی کوشش ہے کہ آئین کو تبدیل کیاجائے۔

سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

0

کولمبو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت  نے سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا دو طرفہ تعاون سے تجارتی محاذپرکامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوا، وزیراعظم عمران خان نے ٹریڈ اینڈانویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی ، سری لنکا کے وزیراعظم کی بھی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں موجود تھے۔

پاکستان سری لنکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس کا مقصد دونوں ملکوں میں تجارت کا فروغ ہے، کانفرنس دونوں ممالک میں تجارت کے مواقع فراہم کرے گی۔

مشیرتجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں سری لنکا کے وزیرتجارت سے ملاقات بہترین رہی، افغانستان ، ازبکستان اور خطے میں تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہے ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا خطے میں تجارت کا یہ فروغ سری لنکا کے لئے بھی سودمند ثابت ہوگا، سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

رزاق داؤد  کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجودپاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی ، دوطرفہ تعاون سےتجارتی محاذپرکامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں، سری لنکا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا بزنس میں آسانیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایک سال میں دو طرفہ تعاون سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوا، خطے کی بدلتی صورتحال کے مطابق دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سی پیک کے باعث خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سری لنکاکی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

عائشہ عمر بھی پارٹی گرل کی مداح ہوگئیں

0

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر بھی پارٹی گرل دنانیر مبین کی فین نکلیں، انہوں نے دنانیر اور ان کی بہن سے ملاقات کی۔

چند سیکنڈ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہوجانے والی دنانیر مبین اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، پاکستانی و بالی ووڈ فنکار ان کے انداز میں اپنی ویڈیوز بناتے اور رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے بھی دنانیر مبین سے ملاقات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عائشہ نے دنانیر اور اس کی بہن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

عائشہ نے اپنی پوسٹ میں دنانیر اور ان کی بہن کی تعریف کی اور دنانیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے لکھا کہ آپ سے مل کر اور پارٹی کر کے بہت اچھا لگا۔ اس موقع پر انہوں نے ایسی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر پارٹی ہورہی ہے درج تھا۔

سعودائزیشن کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

0

ریاض: سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں فارما انڈسٹری کی سعودائزیشن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری کی سعودائزیشن اولین ترجیح ہے، اس انڈسٹری کا حجم 30 ارب ریال کے لگ بھگ ہے، ملک میں دوا سازی کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران صحت کا شعبہ بڑے چیلنج سے گزرا، اس نے دوا کی ترسیل اور لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کے طور طریقے بدل ڈالے ہیں، یہ تبدیلیاں تمام شعبوں میں دیکھنے میں آئیں۔

بندر الخریف کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایک خوش آئند امر یہ ہے کہ اس سے متعدد شعبوں خصوصاً صحت شعبے کو اوپر اٹھنے کی راہ ہموار ہوئی ہے، اور اس پر بہت کام کیا گیا۔

سعودی وزیرصنعت ومعدنیات نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں دواؤں کے شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم خطے میں سب سے بڑا ہے، مملکت میں چالیس سے زیادہ دواساز فیکٹریاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ادویہ ساز کمپنیاں ملک کی 36 فیصد ضروریات پوری کر رہی ہیں۔

آپریشن سوفٹ ریٹارٹ : پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے ملی نغمے کا ٹیزر جاری

0

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے ملی نغمے کاٹیزر جاری کیا ہے، ٹیزر میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سےملی نغمہ پیش کرےگی، ملی نغمہ25 فروری کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ ک کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں نے جوابی کارروائی میں دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

جس کے بعد مودی سرکار، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا ڈھٹائی سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے رہے تھے۔

بھارت نےڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

کیا مکی آرتھر اب بھی فخر زمان کی بیٹنگ تکنیک پر کام کررہے ہیں؟ بڑا انکشاف

0

کراچی: لاہور قلندرز کے معروف کھلاڑی اور قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بیٹنگ میں مزید بہتری کے لئے کس سے رابطے میں ہیں؟ بلے باز نے خود ہی بتادیا۔

فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے وہ اپنی بیٹنگ میں مزید نکھار لانے کے لئے اپنی خامیوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن سکس کا آغاز ہوچکا ہے، لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا، میچ کی خاص بات محمد حفیظ اور فخر زمان کی شاندار پارٹنر شپ تھی، اس میچ میں فخر زمان نے طویل عرصے بعد 82 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگز میں دو بلندوبالا چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

میچ کے بعد عوامی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی بیٹنگ کو بہتر بنانے میں کس کوچ نے سب سے زیادہ محنت کی؟ جس پر لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز نےبتایا کہ میں ابھی بھی سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر سے رابطے میں رہتا ہوں، وہ مجھے بہت گائیڈ کرتے ہیں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کوئی برا لمحہ آتا بھی ہے تو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سال دوہزار انیس میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث مکی آرتھر نے بطور کوچ عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، مکی آرتھر کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی اپنے عہدوں سے محروم ہو گئے تھے۔

کرونا بحران کے باوجود آئی فون دنیا کی نمبر1 موبائل کمپنی کیسے بنی؟

0
آئی فون

نیویارک : اسمارٹ فونز و دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کی فروخت سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس آئی فونز کی مانگ میں اضافے نے ایپل کو سام سنگ پر بھی برتری دے دی ہے۔

جیسے جیسے دور جدید ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے اسمارٹ فونز ہر فرد کی ضرورت بنتے جارہے ہیں، جس کی وجہ ان میں موجود فیچرز ہیں اور آئی فونز تمام اسمارٹ فونز میں سب سے زیادہ بہترین سمجھا جاتا ہے، جس کی 2020 کی آخری سہ ماہی میں اتنی مانگ بڑھی جس کے باعث ایپل نے سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

الیکٹرانک ڈیوائسز سے متعلق تحقیق کرنے والی کمپنی گارٹنر نے کہا ہے کہ 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں بھی ایپل نے آئی فون کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی مانگ میں اضافہ 5 جی سپورٹ فراہم کرنے کی وجہ سے ہوا ہے،جس کی بدولت 2020 کے آخری تین ماہ میں تقریباً 8 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ عموماً ہر سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ایپل کے آئی فونز کی فروخت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ نئی ڈیوائسز عموماً ستمبر میں پیش کی جاتی ہیں۔

گارٹنر کا کہنا تھا کہ 2020 کی آخری تین ماہ میں اسمارٹ فونزز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 12.5 فیصد کمی رہی، جس کی بڑی وجہ کرونا وائرس بنا۔

سام سنگ نے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران 6 کروڑ 20 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور سال بھر میں فونز کی فروخت میں 15 فیصد کمی کے باوجود مجموعی طور پر پہلے نمبر پر رہی۔

ہواوے نے 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا کی نمبرون کمپنی بننے کا اعزاز سام سنگ سے چھین لیا تھا مگر چوتھی سہ ماہی کے دوران اسے شدید دھچکا لگا اور وہ تیسری سہ ماہی میں چوتھے اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر آگئی۔

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی  ، امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری مقرر ہے۔

دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےوالےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ،  بلوچستان سےسینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست صوبائی الیکشن کمشنرکےدفترپرآویزاں کی گئی،  فہرست میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےوالوں میں36امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

لیبر مارکیٹ کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے سعودی حکام کا اہم اقدام

0

ریاض: سعودی حکام نے ملک میں لیبر مارکیٹ کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے مالکان، افسران اور ملازمین کو ایک میز پر بٹھا دیا، حکومتی سرپرستی میں ملک گیر مکالمے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے عالمی تنظیم محنت کے تعاون سے سماجی مکالمے کے فروغ کے عنوان سے تربیتی پروگرام جاری کیا ہے، اس کے تحت آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمہ منعقد کیا جارہا ہے۔

وزارت افرادی قوت ان دنوں سعودی عرب میں سماجی مکالمے کی سرپرستی کر رہی ہے۔

وزارت افرادی قوت ملک میں لیبر مارکیٹ کی بہتر نئی پالیسی تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمے سے لیبر مارکیٹ کا ماحول بہتر بنے گا۔

یاد رہے کہ مکالمہ پروگرام میں آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کی منتخب شخصیات بھی شریک ہیں۔

حکومت کی طرف سے وزارت انصاف، وزارت تعلیم، وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی، وزارت صحت، کنگ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز، منشات، المستقبل کمپنی، سوشل انشورنس کا ادارہ اور ہدف کے نمائندے شریک ہیں۔

اس کے تحت تمام متعلقہ فریق وڈیو لنک کے ذریعے اپنی تربیت آپ کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں متعدد سیشنز ہوں گے جس میں شرکا اپنے تجربات پییش کریں گے، یہ سارا کام عالمی تنظیم محنت کے ماہرین کی نظامت میں انجام دیا جارہا ہے۔