اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 12236

اس تصویر میں کتنے شیر ہیں؟

0

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں ذہانت کا امتحان لیا جاتا ہے، ایسی ہی ایک اور تصویر آج آپ کو دکھائی جارہی ہے۔

اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں کتنے شیر موجود ہیں۔

بغور دیکھنے کے بعد یقیناً آپ یہی کہیں گے کہ اس تصویر میں تو صرف ایک ہی شیر موجود ہے، لیکن دراصل آپ کا یہ جواب بھی غلط ہے کیونکہ آپ کو الجھانے کے لیے سوال ہی غلط پوچھا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آپ کتنے عقلمند ہیں۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ اس تصویر میں کوئی شیر ہے ہی نہیں بلکہ یہ ایک چیتا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ اس چیتے کی کھال پر ہی انگریزی میں چھپے انداز میں لکھا ہے، دا ہیڈن ٹائیگر۔

لیکن اگر آپ نے اس تصویر میں ایک اور شیر کو تلاش کرنے کی کوشش کی اور ناکام رہے تو آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ صرف لکھی ہوئی بات کو ہی سچ مان کر اس پر عمل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کا مقدمہ درج، پرویز الہٰی کو انکار

0

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری پر تشدد اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر دیا گیا، جس میں اقدام قتل، سرکاری امور میں مداخلت اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر انھوں نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ قلعہ گجر سنگھ خود جا کر درخواست دی تھی۔

تاہم قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پرویز الہٰی کو اپنا میڈیکل کرانے کی ہدایت کر دی، تھانے نے ان کو میڈیکل کرانے کے لیے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کرانے آئیں تا کہ معائنے کے بعد مزید کارروائی کی جا سکے۔

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پرویز الٰہی نے مقدمہ کیلیے درخواست دیدی

پرویز الہٰی نے درخواست میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن ، سلمار رفیق، افضل کھوکھر، آئی جی پولیس پنجاب، اور چیف سیکریٹری پنجاب کو نامزد کیا تھا۔

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا، میڈیکل رپورٹ نہ آنے پر درخواست کو خارج کر دیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

0
کشمیر

مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔

پی ٹی آئی نے سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے27ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہے، سردار تنویر الیاس خان کو 32ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

علی امین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے سردار تنویر الیاس خان پر بطور قائد ایوان اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔

علی امین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے سردار تنویر الیاس خان پر بطور قائد ایوان اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے28 ممبران اسمبلی،4 ممبران اسمبلی سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود رہے۔ تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے سے روکا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین وزارت عظمیٰ کے مظبوط امیدوار ہیں۔

اسرائیلی پولیس ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئی

0

فلسطین: اسرائیلی پولیس ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئی، اور مسجد کے صحن میں عبادت میں مصروف فلسطینوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک بار پھر داخل ہوئی جب نمازی صبح کی نماز کے لیے جمع ہوئے تھے، دو دن قبل جمعہ کو مسجد میں چھاپے کے دوران سینکڑوں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی اہل کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اور 2 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئی، جمعے کے روز ہونے والے حملے میں بھی ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی انتہا پسند گروہ نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

انتہائی دائیں بازو کے یہودی گروپ ”ریٹرن ٹو دی ٹیمپل ماؤنٹ‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور بکرے کی قربانی دینے والے کو نقد انعام دینے کی پیشکش کے بعد کشیدگی بہت زیادہ ہو گئی ہے، یہ یہودیوں کی مذہبی رسم ہے جو مسجد کے اندر ممنوع ہے اور اس سے مزید اشتعال پیدا ہوگا۔

جمعے کے روز 300 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بارے میں حقوق پر نظر رکھنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ 20 سال سے زائد عرصے میں ایک گھنٹے کے دوران، اور کسی ایک مقام پر یہ سب سے بڑی اجتماعی گرفتاری تھی۔

جمعے کو آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ پولیس آنسو گیس اور سٹن گرینیڈز پھینک رہی ہے جب کہ جواب میں فلسطینی پتھر پھینک رہے ہیں۔


اسرائیل نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی تمام گزرگاہیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے، یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، اس نام نہاد تہوار کے موقع پر یہودیوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئی تھی، دوسری طرف فلسطینی روزہ داروں نے انتہا پسند یہودیوں کو روکنے کی کوشش کی، اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ یہ بندش ہفتے کی شام تک جاری رہے گی۔

سائرہ یوسف بھی کپتان کے جلسے میں شریک، تصاویر وائرل

0

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں نے انہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کو سپورٹ کرنے پر بے حد سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف بھی پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں شریک ہوئیں۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی فیملی کے ساتھ جلسے میں شرکت کی، ان کی جلسے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلسے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کا قول تحریر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی گزشتہ روز سائرہ یوسف کی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں جلسے میں کھڑے مسکراتے اور قومی ترانہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات بحال ہونے جا رہے ہیں، حکومت کل واشنگٹن میں حکام سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں رکی تھی، اور پاکستان سے آئی ایم ایف پروگرام باقاعدہ بحال ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا، آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اسکیم اور نئی شرائط پر غور ہوگا، مذاکرات میں اہم شخصیات ورچوئل طور سے حصہ لیں گی۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر دبئی چلے گئے

0

اسلام آباد: سابق مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی چلے گئے۔

شہزاد اکبر کا نام چند روز پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام تک نہیں۔

عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا

عدالت نے سماعت کے بعد شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی بلیک لسٹ میں نام نہیں ڈال سکتا۔

سعودی عرب : غیرملکیوں کے ویزے کیسے لگتے ہیں؟

0
سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب میں رہنے والے غیرملکی اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ یہاں سے مستقل طور پر جانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ملکیت یا اپنے نام سے رجسٹر خدمات کو ختم کرائیں اور بقایا جات ادا کریں۔

ایسے تارکین کا اس وقت تک خروج نہائی ویزہ نہیں لگایا جاسکتا جب تک ان کے نام بجلی کا بل، ٹیلی فون کنکشن، گاڑی یا کوئی واجب الادا رقم ہو جب تک یہ سروسز ختم نہیں کرائی جاتی اس وقت تک خروج نہائی ویزہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اگر کسی کے نام پر گاڑی ہے تو اسے چاہیے کہ گاڑی فروخت کرے یا کسی دوسرے کے نام پر منتقل کرے۔ بعض افراد اپنی پرانی گاڑی جو چلنے کے قابل نہیں ہوتی اسے کباڑ کے طور پر فروخت کر دیتے ہیں، جسے یہاں عرف عام میں "تشلیح” کہا جاتا ہے۔

ایسے افراد انجانے میں یہ غلطی کر جاتے ہیں کہ گاڑی تشلیح میں فروخت کرتے وقت نمبر پلیٹ ٹریفک پولیس کے ریکارڈ سے کینسل نہیں کراتے جس کی وجہ سے ان کا خروج نہائی نہیں لگتا۔

تشلیح میں گاڑی فروخت کرتے وقت یہ لازمی ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ٹریفک پولیس کے ادارے سے کینسل کرائی جائے، جب تک نمبر پلیٹ کینسل نہیں کرائی جاتی، گاڑی کی ملکیت برقرار رہتی ہے اور اس پر عائد سالانہ فیس بھی چڑھتی جاتی ہے جو گاڑی کے ملکیتی کارڈ "استمارہ” کی ہوتی ہے۔

ملکیتی کارڈ اور نمبر پلیٹ کو اپنے نام سے کینسل کرانے کے لیے ’تشلیح‘ سے حاصل کردہ فروخت کی مصدقہ رسید کے ساتھ ٹریفک پولیس کے محکمے سے رجوع کرنا ہوتا ہے جہاں نمبر پلیٹ جمع کرانے کے بعد گاڑی کو اپنے نام سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

یہی معاملہ ٹیلی فون کنکشن کا ہے اگر کسی نے اپنے نام سے گھر میں ٹیلی فون لگایا ہوا ہے تو اسے کینسل کرانا لازمی ہے، جب تک ٹیلی فون کمپنی کو بقایا جات ادا نہیں کیے جاتے، کنکشن کینسل نہیں کیا جاسکتا۔

بقایا جات ادا کرنے کے بعد کنیکشن کٹوا کر کینسلیشن کوڈ حاصل کیا جاتا ہے تاکہ وقت ضرورت اسے پیش کیا جا سکے۔

قرض یا مطالبات
اگر کسی بینک سے قرض لیا گیا ہو تو اس کی ادائیگی باقی ہونے کی صورت میں بھی خروج نہائی نہیں لگایا جا سکتا۔

علاوہ ازیں اگر کسی سے ذاتی طور پر کچھ لین دین ہو اور جس سے رقم وغیرہ کا معاملہ ہو، اگر وہ متعلقہ عدالت سے سٹے حاصل کرلے تو اس صورت میں بھی خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا۔

جب تک قرض کی رقم ادا نہیں ہو جاتی اور معاملات صاف نہیں ہوجاتے اس وقت تک خروج نہائی ویزہ حاصل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ عدالتی حکم کے ذریعے محکمہ پاسپورٹ میں بھی اطلاع دے دی جاتی ہے جس کی بنیاد پر سسٹم میں اس شخص کو بلاک کر دیا جاتا ہے اور اس کا خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا۔

اگر کسی غیرملکی پر کسی قسم کی خلا ف ورزی ریکارڈ پر ہو، اس صورت میں بھی اس کا خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاسکتا جب تک جرمانہ ادا نہ کیا جائے یا اسے معاف کرنے کا حکم نہ ہو۔

جرمانوں میں ٹریفک چالان، اقامہ خلاف ورزی، اقامہ کی تجدید میں تاخیر وغیرہ شامل ہیں جن کی ادائیگی کے بعد ہی سسٹم کے ذریعے خروج نہائی لگانا ممکن ہوتا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس سے فیض یاب ملزمان کی سنچری مکمل

0
نیب ترامیم

راولپنڈی: نیب ترمیمی آرڈیننس سے فیض یاب ملزمان کی سنچری مکمل ہو گئی ہے، نیب راولپنڈی کے 25 ارب روپے مالیت کے ریفرنس ختم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 103 ملزمان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالتوں نے مقدمات ختم کر دیے، گزشتہ حکومت کے آرڈیننس سے ای او بی آئی اسکینڈل، توقیر صادق تعیناتی کیس بھی نیب کو واپس ہو گئے۔

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق سیکریٹری پانی شاہد رفیق بھی بچ نکلے، ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے ملزم سابق سیکریٹری قانون ارشد فاروق بھی بری ہو گئے، ارشد فاروق فہیم پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کو نوازنے کا الزام تھا۔

پی ٹی اے کے ساتھ 21 ارب غبن کیس میں ٹیلی کام کمپنی کے افسران جاوید فیروز اور شاہد فیروز بھی بری ہو چکے ہیں، بینک کرپشن کیس میں حیات اللہ بنگش کے خلاف کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت ختم کر دیا گیا۔

سید پور ویلیج کی اراضی ہتھیانے کے ملزم حیات خان مندوخیل کے خلاف کیس بھی خارج کر دیا گیا، ہاؤسنگ فراڈ کیس میں ڈاکٹر فرزانہ، سردار کیناف اور سید اشفاق حسین شاہ بھی بری ہو گئے۔

جعلی این او سی سے سرکاری رقوم نکلوانے کے 5 ملزمان بھی دائرہ اختیار ختم ہونے پر بری ہو گئے ہیں، لیاقت قائمخانی اور آصف زرداری ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک ایک کیس میں ضمانت لے چکے۔

کرونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد 100 سے بھی کم ہوگئی

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 363 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 248 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 606 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 23 ہزار 425 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 79 لاکھ 3 ہزار 660 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.41 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 213 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 13 کروڑ 38 لاکھ 58 ہزار 835 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 5 لاکھ 89 ہزار 371 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔