ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 12237

نوجوان چلتی گاڑی سے گر گیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی

0

سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں برطانوی شہری چلتی گاڑی سے گر گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری بی ایم ڈبلیو سے گر گیا جب اس کے دوستوں نے برطانیہ میں ایک تقریب سے واپسی کے دوران گاڑی دوڑا دی۔

یہ واقعہ اتوار کو برطانیہ کے واروک کے برٹش موٹر میوزیم میں منعقدہ "الٹیمیٹ بی ایم ڈبلیو کار میٹ” میں پیش آیا۔

ویڈیو میں اپ لوڈ کردہ چار دوستوں کے ایک گروپ کو اسٹائلش ی ایم ڈبلیو میں جگہ چھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس شخص ڈراپ ٹاپ بی ایم ڈبلیو کی پشت پر ایک اور دوست کے ساتھ بیٹھا ہوا نظر آتا ہے۔ اس کے دوست نے شروع میں آہستہ سے گاڑی چلانے کی کوشش کی پھر اس کی رفتار کو بڑھانے لگا۔

ڈرائیور دوست اس بات سے بے خبر تھا پیچھے دوست کنارے پر بیٹھا ہے، جیسے ہی گاڑی کی اسپیڈ بڑی تو نوجوان پیچھے سڑک پر گر گیا۔

دوست کے گرتے ہی دوسرے دوست نے آگے جاکر گاڑی روک دی، اس کے بعد وہ بی ایم ڈبلیو کی طرف واپس جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ لمحہ اس لڑکے اور اس کے دوستوں کے لیے شرمناک تھا، اس ویڈیو پر صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

کراچی کی 70 فیصد اسٹریٹ لائٹس بند، شہری ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر

0

کراچی: بلند وبانگ دعووں کے باوجود شہر قائد کا کوئی پرسان حال نہیں، یہاں کی ستر فیصد اسٹریٹس لائٹس بند پڑی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی ستر فیصد اسٹریٹ لائٹس بند ہیں، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ذمہ داران اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث رات بھر اندھیرا چھایا رہتا ہے۔

سینئر بلدیاتی افسروں کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے جبکہ ماضی میں شہر میں ایک ساتھ اتنی اسٹریٹ لائٹس بند نہیں ہوئیں، جن اہم سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بندہیں ان میں شاہراہ فیصل، ملیر ہالٹ تا سپر ہائی وے، جہانگیر روڈ، راشد منہاس روڈ، شاہراہ نورجہاں، یونیورسٹی روڈ، ایکسپریس وے سمیت لانڈھی کورنگی، ملیر ،گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نایاپ پرندوں کی بقاء و سلامتی، رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا فیصلہ

ایک اندازے کے مطابق شہر کے ستر فیصد اسٹریٹ لائٹس بند رہتی ہیں، مرکزی شاہراہوں اور فلائی اوورز پر اندھیروں کے باعث شہری اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرتے ہیں، یہ وہی شاہراہیں ہیں جنہیں اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کی آماجگاہیں بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سے فی پول کے حساب سے بل چارج کیا جاتا ہے، لائٹس بند رہنے سے بجلی کا بل کم نہیں ہو تا۔

حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مریم نواز کا بیان

0

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اہم بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ پنجاب کے بھائیو اور بہنو! 2018 میں آپ سے چھینا گیا مینڈیٹ لوٹا دیا ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ آپ کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رکا تھا، پنجاب کے بھائیو اور بہنو! آپ کا حق آپ کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا حق لاہور سے چلنے والی مال گاڑی سے بنی گالہ نہیں جائے گا۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نئے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے اور وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم پہلے حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔

اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جاتی رہی ہیں لیکن سخت سکیورٹی انتظامات کے دعووں کے باوجود حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔

پرویز الٰہی تشدد سے زخمی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے کہنے پرسب دوڑے آئے اورمجھ پرحملہ کیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ یہ ہوا ہے یہ شریفوں کی جمہوریت ہے، حمزہ شہباز اور نواز شریف کے کہنے پر میرے ساتھ یہ سب کیا گیا۔

دوست محمد مزاری پر تشدد

بعد ازاں جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی اراکین کی جانب سے ان کی جانب لوٹے اچھالےگئے اور ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا، حکومتی اراکین کی جانب سے دوست محمد مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے بال بھی نوچے گئے، سکیورٹی اسٹاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو حکومتی اراکین سے بچایا جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں چلے گئے۔

اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل

اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل ہوگئے اور اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا، مزاحمت کرنے والے 3 حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

پولیس اہلکارپرانی بلڈنگ کے راستے پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے،پولیس نے ایوان کے اندر آپریشن کرتے ہوئے مردو خواتین ایم پی ایزکو اسپیکرڈائس سے ہٹایا اور اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں ،حکومتی ارکان اور پولیس میں جھگڑا بھی ہوا ، اس دوران 3 حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں بھی لے لیا گیا، ان ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پرتشدد بھی کیا تھا۔

اس دوران اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

0

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے نئے چیئرمین پی سی بی کے نام بتادیے۔

قومی ٹیم کےسابق فاسٹ بولرعاقب جاوید کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے مستعفی ہوجانےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہوکر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاوور ہونی چاہیے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اس وقت نجم سیٹھی اور ذکا اشرف چیئرمین بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد کہا جارہا ہے کہ رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے وہ چیئرمین پی سی بی سے متعلق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کے استعفیٰ کے بعد رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا تھا۔

آغا علی حنا الطاف سے علیحدگی کی افواہوں پر بول پڑے

0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اہلیہ اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

آغا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کل لوگ ایسی ہی خبروں کا انتظار کر رہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے، اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آ رہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں رشرہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سادہ سی تقریب میں صرف دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

حنا الطاف نے شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے لکھا تھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے، میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

حنا الطاف کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

دوسری جانب آغا علی نے بھی لکھا تھا کہ ہم نے کچھ سال قبل ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے، اس کے بعد کئی سال بعد ہم دوبارہ ملے اور دوست بن گئے اور اس کے بعد اب ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی حمزہ شہباز کا بڑا اعلان

0

لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے دشمن چہرے اب بے نقاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سب سے پہلےاللہ تعالی کی ذات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دو ہفتوں تک قوم ہیجانی کیفیت میں مبتلارہی، آج ایک اجلاس بلایا گیا، اس کا ایجنڈا صرف لیڈر آف دی ہاؤس کا الیکشن تھا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور تاریخی اعلان کیا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لایاجائے،ووٹنگ کے روز ایوان کے دروازے معزز ممبران پر بند کردیئے جاتےہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لئے جاتے ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جمہوری اور آئینی روایات کو پامال کیا گیا، اب مذاق ختم اور جمہوریت مضبوط ہوگی، جمہوریت کے دشمن چہرے اب بے نقاب ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب منتخب

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جناب چیئرمین آپ کی بہادری پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، آپ کو ہر طرح زچ کیا گیا، آپ کےاحکامات کو نہیں مانا گیا، عدالت نے آپ کوبلا کر اختیارات دیئے،اس کا مذاق کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ اب اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب کرائیں گے، آج اسمبلی میں جوبھی ہوااس کی انکوائری کرائیں گے اور جوبھی ملوث ہوگااس کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائےگی، یہ سازش حمزہ شہباز کیخلاف نہیں جمہوریت اورآئین کیخلاف ہے۔

’کوئی وسیم اکرم ’پلس‘ ہو ہی نہیں سکتا‘

0

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے تیس سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جس میں ایک موجودہ اور ایک تقریباً تیس سال پرانی ہے، کیپشن میں ٹائم فلائز بنگلا ڈیش، گڈ اولڈ ٹائمز، کرکٹ اور پاکستان کے ہیش ٹیگ کا سہارا لیا گیا۔

وسیم اکرم کی تصویر پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی تبصرہ کیا۔

وسیم اکرم کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’کوئی وسیم اکرم پلس ہو ہی نہیں سکتا، آپ ہی واحد سوئنگ کے سلطان ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے سوٹ بوٹ پہن کر سوئنگ پول میں ڈائیو لگانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

وسیم اکرم نے لکھا تھا کہ ’ایک مرتبہ شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول میں اترا تھا تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اب سوٹ میں سوئمنگ کررہا ہوں اس پر تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سجل علی نے احد کا نام ہٹانے کے بعد ایک اور قدم اٹھا لیا

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام سے اپنی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صف آہن‘ میں ایل سی رابعہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کردی۔

اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنی ڈی پی تبدیل کرتے ہوئے انسٹا گرام پر یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے جسے اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

سجل علی نے یہ تصویر شیئر کرتے کیپشن کے بجائے صرف میوزک کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

سجل علی کی اس تصویر کو جہاں مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی لائیک کیا ہے اور کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی کا نمبر مانگا ہے۔

رابعہ بٹ کا سجل علی کی تصویر کے کمنٹ باکس میں لکھنا تھا کہ ہیلو، کیا آپ کا نمبر مل سکتا ہے۔

جس کے جواب میں سجل علی نے اُنہیں کہا کہ ’میں آپ کو کال کر رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں لیکن اداکاروں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد، سربراہ قاف لیگ نے سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا

0

اسلام آباد: سربراہ مسلم لیگ (ق) کا کہنا ہے کہ ایوان میں اسپیکر کی جان محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کیا توقع رکھے؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ آج جو پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ افسوسناک ہے، جس طرح پرویزالہیٰ کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے۔

چوہدری شجاعت نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے ایوان میں آنے کےبعد ن لیگ کی حوصلہ افزائی ہوئی، انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کا کام صرف اپوزیشن ،ڈپٹی اسپیکر اور ان کے حامیوں کاتحفظ تھا، ایوان میں اسپیکر کی جان محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کیا توقع رکھے؟۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی نے حملہ کرنے والے کا نام بتادیا

سربراہ قاف لیگ کا مزید کہنا تھا کہ میں اور چوہدری وجاہت اسمبلی جا رہےہیں، ہم مال روڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں، ہمیں بتایا جارہا ہےکہ آگے راستہ بندہے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ق لیگ کے بزرگ رہنما پرویز الہٰی زخمی ہوگئے تھے، ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی اراکین نے پرویز الہٰی کو دھکے اور تھپڑ مارے۔

پرویز الہٰی کو تشدد کے بعد اسمبلی میں آکسیجن بھی لگایا گیا، اور فوٹیج میں ان کی کلائی پر پٹی بندھی دیکھی جا سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ میرا بازو توڑ دیا گیا ہے، رانا مشہود مجھ پر چڑھا تھا، انھوں نے اتنا مارا کہ مجھے ہوش ہی نہیں رہا۔

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب منتخب

0

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نئے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے واک آؤٹ کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے اور وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے باعث ووٹ کا عمل یکطرفہ تھا۔

اجلاس تاخیر سے شروع ہوا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم پہلے حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہو ا۔

اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جاتی رہی ہیں لیکن سخت سکیورٹی انتظامات کے دعووں کے باوجود حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔

پرویز الٰہی تشدد سے زخمی

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے کہنے پرسب دوڑے آئے اورمجھ پرحملہ کیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ یہ ہوا ہے یہ شریفوں کی جمہوریت ہے، حمزہ شہباز اور نواز شریف کے کہنے پر میرے ساتھ یہ سب کیا گیا۔

دوست محمد مزاری پر تشدد

بعد ازاں جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی اراکین کی جانب سے ان کی جانب لوٹے اچھالےگئے اور ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا، حکومتی اراکین کی جانب سے دوست محمد مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے بال بھی نوچے گئے، سکیورٹی اسٹاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو حکومتی اراکین سے بچایا جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں چلے گئے۔

اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل

اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار پنجاب اسمبلی میں داخل ہوگئے اور اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا، مزاحمت کرنے والے 3 حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

پولیس اہلکارپرانی بلڈنگ کے راستے پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے،پولیس نے ایوان کے اندر آپریشن کرتے ہوئے مردو خواتین ایم پی ایزکو اسپیکرڈائس سے ہٹایا اور اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں ،حکومتی ارکان اور پولیس میں جھگڑا بھی ہوا ، اس دوران 3 حکومتی ایم پی ایز کو حراست میں بھی لے لیا گیا، ان ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پرتشدد بھی کیا تھا۔

اس دوران اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بڑی تعداد میں لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی اسمبلی کے اندر پہنچا دیا گیا ہے اور ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے ارکان کو بلانےکے لیے گھنٹیاں بھی بجائی گئیں تاہم ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس شروع نہ ہوسکا۔